Skip to main content
بی این ایف کے دو رہنماصفدرعلی اور محبوب ایڈووکیٹ کو گرفتارکرلیا گیا،
بی این ایف کے دو رہنماصفدرعلی اور محبوب ایڈووکیٹ کو گرفتارکرلیا گیا،
بالاوستان نیشنل فرنٹ کے یہ دونوں رہنما ءان تمام الزامات کے متعلق اصل حقائق اور اپنی پارٹی کا موقف پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کے سا منے لانے جارہے تھے
دونوں رہنما اپنے اوپر لگائی جانے والی الزامات بارے حقائق سامنے لانے کیلئے پریس کانفرنس کرنے جارہے تھے کہ حراست میں لیا گیا
گلگت (جی بی نیوز) پولیس نے قوم پرست جماعت بالا ورستان نیشنل فرنٹ کے مرکزی رہنماوں کو گرفتار کر لیایہ رہنمااتوار کے روز پریس کانفرس میں بی این ایف پر حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر اپنا موقف عوام کے سامنالاتے ہوتے ان الزامات کے متعلق حقائق سامنے لانا چاہتے تھے مگر پولیس نے انہیں پریس کانفرنس سے قبل ہی گرفتار کرلیا۔بالاورستان نیشنل فرنٹ کے رہنماء صفدر علی اور محبوب ایڈوکیٹ پولیس کی جانب سے ان کی جماعت پر لگائے جانے والے الزامات کے متعلق اصل حقائق سامنے لانے کی لئے پریس کانفرنس کرنے جارہے تھے کہ پولیس نے انہیں کرنل حسن ماکیٹ گلگت سے گرفتار کر کے تفتیش ونگ منتقل کر دیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ما ہ آئی جی پولیس نے گلگت میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ بالاوستان نیشنل فرنٹ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کے راءاور دیگر دشمن ملکوں سے رابطے ہیں جو نہ صرف علاقے میں بد امنی بھلا رہے ہیں بلکہ سی پیک جیسے اہم منصوبے کو نا کام بنانے کے لئے دہشت گر دی بھی کرنا چاہتے ہیں آئی جی پی کا مذید کہنا تھاکہ پولیس نے بھر وقت کار وئی کرتے ہوئے بالاورستان نیشنل فرنٹ سے تعلق رکھنے وا لے درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کر لیاتھا بالاوستان نیشنل فرنٹ کے یہ دونوں رہنما ءان تمام الزامات کے متعلق اصل حقائق اور اپنی پارٹی کا موقف پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کے سا منے لانے جارہے تھے کہ پولیس نے انہیںاس سے قبل ہی گرفتار کر لیا۔
Comments
Post a Comment