کیلے کاٹرک داسومیں سڑک کے درمیان الٹ گیا
لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت راستے سے ہٹانے کی کوشش کی،اسی کوشش میں نیٹکو کے ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں
گلگت(جی بی نیوز)کیلے سے بھراہوا ٹرک سڑک کے درمیان الٹ جانے سے گلگت پنڈی روڈ ٹریفک کے لئے دوگھنٹے تک بندرہا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مذکورہ ٹرک کیلے لیکر گلگت آرہاتھا جب داسوکے مقام پر پہنچاتوڈرائیور قابونہ رکھ سکا اور سڑک کے درمیان الٹ گیا۔ جس کے باعث ٹریفک بندہوگئی ۔ لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت راستے سے ہٹانے کی کوشش کی۔ اسی کوشش میں نیٹکو کے ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ جسے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ لوگوں نے رسی باندھ کر ایک دوسرے ٹرک کے ذریعے کیلے کے ٹرک کو راستے سے ہٹایا۔

Comments
Post a Comment