این ٹی ایس کی فیس کہاں جمع کرائی جائیں، امیدواروں پریشان


این ٹی ایس کی فیس کہاں جمع کرائی جائیں، امیدواروں پریشان

فیس جمع کرانے کیلئے الائید ، میزان اور حبیب دیگر بنکوں کا نام درج گیا ہے اور اب ان بنکوں کی جانب سے مختلف بہانے بنائے جارہے ہیں 

این ٹی ایس شفاف قومی ادارہ کے نام سے مشہور ہے اسے کمرشل بنیادوں پر استعمال نہ کیا جائے،امیدوار

گلگت( جی بی نیوز )حالیہ دنوں این ٹی ایس کے زریعے مشتہر ہونے والے اسامیوںکی فیس جمع کرنے کیلئے نوجوان در بدر،بتائے گئے بنکوں کی جانب سے ایک دوسروں کا حوالہ دیا جارہاہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دونوں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے زیر اہتمام محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جی بی کے مشتہر ہونے والے اسامیوں کی فیس جمع کرانے کیلئے الائید ، میزان اور حبیب دیگر بنکوں کا نام درج گیا ہے اور اب ان بنکوں کی جانب سے مختلف بہانے بنائے جارہے ہیں اور ایک دوسروں کا حولہ دیکر نوجوانوں کو واپس بھیجا جارہا ہے ۔جس پر گلگت شہر کے نوجوانوں عاصم عباس، منیر احمد ،عمران ودیگر کا کہنا تھا کہ آج دوسرے روز سے مذکورہ بنکوں کے چکر کاٹ رہے مگر بنک والوں کی جانب سے کئی قسم کے بہانے بنایئے جارہے ہیںجبکہ دوسری جانب ان کاکہنا تھا کہ این ٹی ایس کی جانب سے چھوٹے سکیل کیلئے مقرر کی گئی فیس کی حد زیادہ رکھی گئی ہے جس پر کئی بے روزگار طلباءاور نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ این ٹی ایس شفاف قومی ادارہ کے نام سے مشہور ہے اسے کمرشل بنیادوں پر استعمال نہ کیا جائے اور متعلقہ ذمداران سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان مسائل کو کم کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے۔ 

Comments