NLIمارکیٹ میں جوتوں کے بڑے گودام میں آگ لگ گئی،لاکھوں مالیت کانقصان
گلگت(ناعامر خان) گلگت کی معروف این ایل آئی مارکیٹ میں بوٹوں کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کے بوٹ اور چپلیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب این ایل آئی مارکیٹ میں الفلاح بینک کے اوپری منزل میں جوتوں کے منزل میں آگ بھڑک اٹھی۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑے گودام کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ مذکورہ گودام فرینڈز شوز کمپنی این ایل آئی مارکیٹ کاتھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گودام میں 52لاکھ سے زائد مالیت کے جوتے موجودتھے اور جل کر راکھ ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی 1122کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے آگ بجھادی ۔ اورمارکیٹ کو مزید نقصان سے بچالیا۔ گودام کے مالک معروف کاروباری شخصیت دوست محمدنے میڈیا کو بتایا کہ آگ جلنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔

Comments
Post a Comment