حکمران جماعت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو گلگت بلتستان کے ایشوز پر ملکر جہدوجہد کرنے کی ضرورت ہیں،مولاناعبدالسمیع
رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے فتح اﷲسمیت جمعیت علمائے اسلام کے شاہ بیگ ،مولانا سرور کے ساتھ بھی رابط بھی کیا اورشرکت کی دعوت دی
گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رابط کمیٹی کے ممبرجمیل احمد ، سید رضوی الدین رضوی ،محمد نصیر خان ، امیر محمد خان نے پیپلز پارٹی کے یکم نومبر کے جلسے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کئے آج پیپلز پارٹی رابط کمیٹی نے امیر جماعت اسلامی مولانا سمیع کے ساتھ انکے دفتر میں جا کر ملاقات کی اور پیپلز پارٹی کے جلسے میں دعوت دی اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کی حرکت میں برکت ہیں کچھ نہ ہونا سے کچھ ہونا بہترہیں پیپلز پارٹی جہوری وفاقی پارٹی ہیں پیپلز پارٹی کا شمار بڑی سیاسی جماعتوں میں ہوتا ہے پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان کے عوام کےلئے جو جہدوجہد کر رہی ہے اسکو قدر کی نگا ہ سے دکھتے ہیں گلگت بلتستان کی اسمبلی کے اندر اپوزیشن فعال نہیںاب اسمبلی کے باہر کی سیاسی جماعتوں کو علا قے کے مفادات کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گاپیپلز پارٹی نے جن ایشوز پر عوامی جلسہ رکھا ہے ان ایشوز پر عوامی ایکشن کمیٹی نے بھی جہدوجہد کی ہیں پیپلز پارٹی کے جلسے میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں جماعت اسلامی بھرپور شرکت کرے گئی انھوں نے مزید کہا کی حکمران جماعت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو گلگت بلتستان کے ایشوز پر ملکر جہدوجہد کرنے کی ضرورت ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی رابط کمیٹی نے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے فتح اﷲسمیت جمعیت علمائے اسلام کے شاہ بیگ ،مولانا سرور کے ساتھ بھی رابط بھی کیا ہے اور پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی جس پر انھوں نے پیپلز پارٹی کے جلسے میں اپنے پارٹی کے نمایئدہ کو جلسے میں پارٹی کی نمایئدگی کرنے کی یقین دہائی کروائی ہیں ساتھ ہی پیپلز پارٹی دابط کمیٹی نے بی این ایف کے چیرمین نواز خان ناجی کے ساتھ بھی رابط کیا ہے اور ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی نے پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کرنے کی یقین دہائی کروائی

Comments
Post a Comment