Cybercrime سائبر کرائم کی پہلی واردات،لڑکی ظاہر کرنے والے لڑکے گرفتارکرلیا گیا


سائبر کرائم کی پہلی واردات،لڑکی ظاہر کرنے والے لڑکے گرفتارکرلیا گیا

مخبرکی اطلاع پر پولیس کی ٹیم نے کلفٹن پل ایریاکے رہائشی مشتاق کواس وقت دھر لیا جب وہ لوگوں کوفون کال کے ذریعے اپنا نام نایاب فاطمہ ظاہرکرکے بلیک میل کررہاتھا

 لوگوں کو لڑکی کی آوازمیں بلیک میل کررہاتھا ۔جعلی فون کال کے ذریعے ملزم شہریوں سے ایزی لوڈ اور دیگرطریقوں سے لوٹتے رہتے تھے

سکردو(جی بی نیوز)سکردومیں سائبرکرائم کی پہلی واردات سامنے آگئی۔ پولیس نے لڑکی ظاہرکرنے والے لڑکے کوگرفتارکرلیا۔ مشتاق نامی لڑکااپنے آپ کو نایاب فاطمہ کانام دےکر لوگوں کوجعلی کال کے ذریعے بلیک میل کررہاتھا۔ انچارج تھانہ کلفٹن پل منظوربلغاری اور ٹیم نے لڑکی ظاہر کرنے والے کو گرفتارکرلیا ہے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کلفٹن پل چوکی انچارج منظوربلغاری نے کہاکہ گزشتہ دنوں مخبرکی اطلاع پر پولیس کی ٹیم نے کلفٹن پل ایریاکے رہائشی مشتاق کواس وقت دھر لیا جب وہ لوگوں کوفون کال کے ذریعے اپنا نام نایاب فاطمہ ظاہرکرکے بلیک میل کررہاتھا اوربھاری رقوم بٹوررہے تھے ۔ ملزم کی گرفتاری کے بعدان کے فون ریکارڈسے سینکڑوں جعلی کال سامنے آگئے ہیں جو وہ سادہ لوح لوگوں کو لڑکی کی آوازمیں بلیک میل کررہاتھا ۔جعلی فون کال کے ذریعے ملزم شہریوں سے ایزی لوڈ اور دیگرطریقوں سے لوٹتے رہتے تھے۔

Comments