حمید گروپ کو BNFحصہ سمجھنا غلط ہے ،2004میں پارٹی سے خارج کردیا تھا ، بالاورستان نیشنل فرنٹ

اجلاس مےں عاشورہ کے روزBNFکے بےنرز اٹھاکر BNFکو کالعدم تنظےم کہہ دےنے کی بابت پر اظہار خےال کرتے ہوئے مطلقہ حکام کی مزمت کی


عبدالحمےدخان چند سالBNFکا حصہ رہا تاہم وہ پارٹی چھوڑ کر حمےد گروپ بھی تشکےل دےتا رہا اور آخر کار ملک سے باہر چلا گےا

 ہماری جدوجہد پرامن اور اصولوں کے مطابق ہے۔ہم اپنی جدوجہد سے اےک انچ پچھے ہٹنے کو تےار نہےں

گلگت ( پ ر ) بالاورستان نےشنل فرنٹ کا اےک ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل گلگت مےں منعقد ہوا۔ اجلاس مےں بالاورستان نےشنل فرنٹ اور BNSOکے ممبران ، عہددران نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت قائد بالاوستان نواز خان ناجی نے کی ۔اجلاس مےں عاشورہ کے روزBNFکے بےنرز اٹھاکر BNFکو کالعدم تنظےم کہہ دےنے کی بابت پر اظہار خےال کرتے ہوئے مطلقہ حکام کی مزمت کی اور واضح کےا کہ BNFگزشتہ 28سالوں سے اےک منشور اور آئےن کے تحت اےک پرامن جدوجہد کررہی ہے۔BNFمےں ان سالوں کے دوران کئی لوگ شامل جدوجہد رہےں اور کئی لوگ پارٹی چھوڑ بھی گئے۔عبدالحمےدخان چند سالBNFکا حصہ رہا تاہم وہ پارٹی چھوڑ کر حمےد گروپ بھی تشکےل دےتا رہا اور آخر کار ملک سے باہر چلا گےا اور پارٹی مےں اےک گروپ تشکےل دے دےا۔حمےد نے پارٹی کو ہائی جےک کرنے کی کوشش کےا۔جس پر 2004مےںان کو پارٹی سے خارج کردےااور کچھ لوگ اُن کے ساتھ پارٹی چھوڑ گئے۔حمےد گروپ BNFکا نام استعمال کرتا رہا ہے۔اب حکومت نے ان کے خلاف کاروائی شروع کی ہے کہ وہ را سے منسلک ہے۔دہشت گردی اور تخرےب کاری مےں فوجی اور پولےس ٹائٹل استعمال کےا جاچکا ہے ، تو کےا ےہ ادارے مشکوک ہونگے؟اس طرح BNFکا نام بھی حمےد گروپ غلط طرےقے سے استعمال کررہا ہے۔اگر حکومت BNFکو غلط سمجھتی ہے تو اس حساب سے ہمارے ساتھ بھی اےسا ہی سلوک اختےارکرے۔ہم بھگتنے کے لئے تےارہے ۔تاکہ ہم و اضح کرتے ہے کہ ہماری جدوجہد پرامن اور اصولوں کے مطابق ہے۔ہم اپنی جدوجہد سے اےک انچ پچھے ہٹنے کو تےار نہےں ۔لہذا واضح رہے کہBNFکی اپنی جدوجہد جاری رہی گی اور حمےد گروپ کو BNFکاحصہ سمجھنا غلط ہے۔

Comments