بابوسر روڈپر ڈاکوﺅں نے کارسوار افرادکو لوٹ لیا

بابوسر روڈپر ڈاکوﺅں نے کارسوار افرادکو لوٹ لیا

 اتحاد ٹریول کی کار چار افراد کو لیکر پنڈی کے لئے روانہ ہوئے تھے بابوسر کے مقام پر نامعلوم 6افراد نے کار کو روکا

ہفتے کے روز سکردو سے پنڈی جانے والے مسافروں نے ا س بات کی تصدیق کی ہے کہ بابوسر روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی کار کو روکا 

سکردو( جی بی نیوز) بابو سر روڈ پر ڈاکو راج ۔نامعلوم افراد نے سکردو سے پنڈی جانے والی کار کو لوٹ لیا ۔کار میں سوار تمام افراد سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتحاد ٹریول کی کار چار افراد کو لیکر پنڈی کے لئے روانہ ہوئے تھے بابوسر کے مقام پر نامعلوم 6افراد نے کار کو روکا اور گن پوائنٹ پر ان سے موبائل اور ان کے پاس موجود تمام چیزیں چھین کر فرار ہوگئے جس کے باعث پنڈی جانے والے مسافروں کو ہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے اس روڈ پر دو دن میں پانچ گاڑیوں کو لوٹا ہے تاہم چار گاڑیوں کے لوٹنے کی تصدیق نہیں ہوسکا البتہ ہفتے کے روز سکردو سے پنڈی جانے والے مسافروں نے ا س بات کی تصدیق کی ہے کہ بابوسر روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی کار کو روکا اور اسلحے کے زور پر ان کے پاس موجود تمام اشیا لوٹ لئے اور فراد ہوگئے ۔۔۔ 

Comments