تحریک انصاف بے ضمیر سیاست دانوں کے احتساب کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی ، حنیف گولڈن

ن لیگ کے سیاستدان اقتدار میں آنے سے پہلے بازاروں محلوں اور مسجدوں میں آکر ووٹ مانگتے ہیں اور ہزاروں وعدے کر تے ہیں

شوشل میڈیا میں وہی سیاست دان تہذیب و ثقافت کے برعکس تصاویر شائع کر تے ہیں، جنرل سیکرٹری ISFکنوداس 

گلگت(عامر خان)گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ISFکا ایک اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ISFکنوداس یونٹ کے تمام کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کیے۔اس موقع پر کنوداس یونٹ کے جنرل سیکر ٹیری حنیف گولڈ ن نے کہا کہ ن لیگ کے سیاستدان اقتدار میں آنے سے پہلے بازاروں محلوں اور مسجدوں میں آکر ووٹ مانگتے ہیں اور ہزاروں وعدے کر نے ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد دوسرے ممالک کے طرف رخ کرتے ہیں ۔عیاشوں میں اپنا وقت گزارتے ہیں۔اور شوشل میڈیا میں وہی سیاست دان تہذیب و ثقافت کے برعکس تصاویر شائع کر تے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان بے ضمیر سیاست دانوں سے احتساب لینے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

Comments