جعفراللہ خان نے حلقہ ون میں آٹھ رکنی کوآرڈنیشن کمیٹی بنادی


جعفراللہ خان نے حلقہ ون میں آٹھ رکنی کوآرڈنیشن کمیٹی بنادی

حلقہ نمبر1گلگت فرقہ ورانہ فسادات اور انتشار کامرکز رہاہے ،جس کی وجہ سے حلقے میں عوامی مسائل اور بیروزگاری کی شرح آسمان کوچھونے لگی ہے،جعفراللہ خان


کمیٹی کے ارکان میں عتیق الرحمن، شیردل میر، فاروق جلالی، عادل حسین، منہاس حسین ، ظہیربابا، عابداللہ خان،شہاب الدین شامل ہیں

گلگت(جی بی نیوز)گزشتہ روز ایک اہم اجلاس ڈپٹی سپیکر کے چیمبرمیں منعقدہوا۔ اجلاس زیرصدارت جعفراللہ خان(ڈپٹی سپیکر)منعقدہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن حلقہ نمبر 1سے تعلق رکھنے والے سینئررہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے کہاکہ حلقہ نمبر1جوکہ گلگت شہرکاحب ہے اور سابقہ ادوار میں حلقہ نمبر1گلگت فرقہ ورانہ فسادات اور انتشار کامرکز رہاہے ۔جس کی وجہ سے حلقے میں عوامی مسائل اور بیروزگاری کی شرح آسمان کوچھونے لگی ہے۔ علاقے میں پائی جانے والی شکایات عوام اور حکومت کے درمیان کوآرڈینیشن کی ضرورت کومحسوس کرتے ہوئے اجلاس میں متفقہ طورپر آٹھ رکنی کوآرڈنیشن اینڈورکنگ کمیٹی کاقیام عمل میں لایاگیا ۔ کمیٹی کے ارکان میں عتیق الرحمن، شیردل میر، فاروق جلالی، عادل حسین، منہاس حسین ، ظہیربابا، عابداللہ خان،شہاب الدین شامل ہیں۔ کمیٹی ارکان حلقے میں امن وامان ترقیاتی عمل سمیت دیگرعوامی مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کیساتھ ملکر عوامی مسائل کے حل کرنے میں اپنابھرپورکرداراداکرے گی۔ کمیٹی ارکان نے ڈپٹی سپیکرجعفراللہ خان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے انکے اعتماد پرپورا اترنے کی یقین دہانی کی۔ 



Comments