سب جیل کے قیدیوں نے تحریری شکایات ڈپٹی کمشنر کے حوالے کردیں

 سب جےل مےں انتظار گاہ ‘باتھ اور الےکٹر ک سٹی کے حوالے سے مسائل در پےش ہےں، سید سجاد علی شاہ 


 اپنے فرائض کی انجام دہی مےں کسی قسم کی بھی کوتاہی نہ کرےں ہمہ وقت اپنے فرائض سرانجام دےں، حمزہ سالک 

گلگت ( جی بی نیوز ) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹرےٹ گلگت محمد حمزہ سالک نے سب جےل جوٹےال کا دورہ کےا اس موقع پر ڈی سی گلگت کو سب جےل جو ٹےال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جےل سےد سجاد حسےن نے برےفنگ دےتے ہوئے کہا کہ سب جےل مےں انتظار گاہ ‘باتھ اور الےکٹر ک سٹی کے حوالے سے مسائل در پےش ہےں جس پر ڈی سی گلگت نے کہا کہ سب جےل مےں قےدےوں سے ملاقات کرنے والے افراد کے لئے انتظار گاہ تعمےر کی جائے گی الےکٹرک سٹی کا نظام بہتر بناےا جائے گا اور قےدےوں کے لئے باتھ رومز کی تعمےر ےقےنی بنائی جائے گی ۔ ڈی سی نے جےل وارڈر ز کے لئے نئی ےو نےفارم فراہم کرنے کی ےقےن دہانی کرائی ۔ جےل کی سےکےورٹی اور جےل مےں نصب سی سی ٹی وی کےمروں کا بھی جائزہ لےتے ہوئے ہداےات جاری کےں ہےں کہ اپنے فرائض کی انجام دہی مےں کسی قسم کی بھی کوتاہی نہ کرےں ہمہ وقت اپنے فرائض سرانجام دےں بعد ازاں ڈی سی نے قےدےوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل در ےافت کئے ۔ قےدےوں نے اپنی شکاےات تحرےری طور پر ڈی سی کے حوالے کےں۔ ڈی سی نے قےدےوں کے جائز مسائل حل کرنے کی ےقےن دہانی کرائی ۔ڈی سی گلگت و اےڈ منسٹرےٹر محمد حمزہ سالک نے ضلع کونسل گلگت کا دورہ کےا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلدےاتی ادارے علاقے کی ترقی مےں رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتے ہےں ضلع کونسل کے ملازمےن نہ صرف اس ادارے مےں بلکہ دےگر سرکاری محکموں مےں اپنی صلاحےتوں کے جو ہر دکھا رہے ہےں جو کہ قابل تعرےف ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کی نگرانی مےں مذبح خانوں کی تعمےر اےک اچھی کوشش ہے مستقبل مےں اس جےسے دوسرے منصوبے بھی ضلع کونسل کی نگرانی مےں مکمل ہو ں گے انہوںنے کہا کہ ضلع گلگت کے حدود اور ائےر پورٹ پر بل بورڈزآوےزاں کئے جائےں تاکہ سےاحوں کی رہنمائی ہوسکے اور وہ بآسانی سےاحتی مقامات پر پہنچ جائےں اس موقع پر ضلع کونسل گلگت کے چےف آفےسر ذوالفقار احمد اور اےس ڈی او جاوےد اقبال نے برےفنگ دےتے ہوئے کہا کہ دنےور اور جگلوٹ مےں سلاٹر ہاﺅسزکا تعمےراتی کام تےزی کے ساتھ جاری ہے جو کہ اپنے مطلوبہ مدت سے قبل پائےہ تکمےل کو پہنچ جائےں گے ضلع کونسل کی جانب سے روےو نےو کلےکشن کے مختلف پروپوزلز پر کام ہو رہا ہے سےکرےٹری بلدےات کی منظوری سے ان پروپوزلز کو عمل جامع پہناےا جائے گا ۔ 

Comments