تنظیم اہلسنت والجماعت نے عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی اختیارکرلی

میں تنظیم اہلسنت کا سیکریٹری اطلاعات ہوں مجھ سے کسی نے مشاورت کی ہے اور نہ ہی فیصلے سے آگاہ کیاگیا ہے ،میں اسلام آباد میں تھا آج گلگت پہنچا ہوں،مولاناسلطان رئیس

تنظیم کی جانب سے رابطہ کرنے پر فیصلہ کروں گا کہ میں نے عوامی ایکشن کمیٹی میں رہنا ہے یا تنظیم اہلسنت میں کسی ایک پلیٹ فارم کا انتخاب کروں گا

گلگت ( جی بی نیوز) عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور دھچکا،قاضی نثاراحمد نے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔ امیر تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و خطیب مرکزی جامع مسجد گلگت کے خطیب مولانا قاضی نثار احمد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان سے علیحدگی کا اعلان کر تے ہوئے کہاکہ میں یہ اعلان دیامر اور کوہستان کے علماء سے مشاورت کے بعدکر رہاہوں یہ تنظیم کا فیصلہ ہے فرد واحد کا نہیں کہاکہ عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے اعتماد پر پورا نہ اتر سکی اور لوگوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کرنا شروع کردیاہے انہوں نے کہاکہ تنظیم اہلسنت کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پہلے بھی آواز اٹھائی ہے آئندہ بھی جدوجہد کو جاری رکھیں گیں انہوں نے کہاکہ تنظیم اہلسنت کا آج کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں رہے گا اور ہمارا ایک بھی کارکن کمیٹی میں نہیں جائے گا ۔اس حوالے سے چےئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس سے رابطہ کیاگیا تو انکا کہناتھا کہ میں تنظیم اہلسنت کا سیکریٹری اطلاعات ہوں مجھ سے کسی نے مشاورت کی ہے اور نہ ہی فیصلے سے آگاہ کیاگیا ہے ۔میں اسلام آباد میں تھا آج گلگت پہنچا ہوں اگر تنظیم اہلسنت کی جانب سے رابطہ کیاگیا تو معلوم ہوگاکہ حقیقت کیاہے اور اسکے بعد میں کسی ایک پلیٹ فارم کو ترجیح دینے کی پوزیشن میں آؤں گا۔ تنظیم کی جانب سے رابطہ کرنے پر فیصلہ کروں گا کہ میں نے عوامی ایکشن کمیٹی میں رہنا ہے یا تنظیم اہلسنت میں کسی ایک پلیٹ فارم کا انتخاب کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ امھپری کے مقام پر ضابطہ اخلاق کی اگر کسی نے خلاف ورزی کی ہے تو انتظامیہ انکے خلاف کارروائی کرے اور بلا تفریق سزا دی جائے عوامی ایکشن کمیٹی اس اقدام کی سخت مزمت کرتی ہے 

Comments