میرے سامنے گائے کو زبح کیاگیاتھا ۔ مردہ حالت میں نہیں تھی۔ بلکہ اچانک گائے زمین پرلیٹ گئی،جس باعث ڈرکے مارے اسے زبح کیاگیاتھا،ڈاکٹررحمت کابیان
اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں میڈیاکے سامنے ڈاکٹررحمت نے اپنی بیان قلمبند کروائی تھی، جس کے بیان کونظرانداز کرکے یکطرفہ فیصلہ سنایاگیا
گلگت(نفیس احمدلون) لائیوسٹاک ڈپارٹمنٹ جوٹیال میں میرے سامنے گائے کو زبح کیاگیاتھا ۔ مردہ حالت میں نہیں تھی۔ بلکہ اچانک گائے زمین پرلیٹ گئی۔س باعث ڈرکے مارے اسے زبح کیاگیاتھا۔ اسسٹنٹ کمشنر خرم پرویز کی عدالت میں ڈاکٹررحمت کابیان ۔معتبرذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقامی اخبارات میں مردہ گائے کے حرام گوشت کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کے حوالے سے خبرشائع کی گئی۔ متعلقہ گائے کے گوشت کو حرام قرار دیکراپنی عدالت میں اسے حرام قراردیکر مقامی اخبارات میں اپنانام اچھالنے کی کوشش کی ہے۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں میڈیاکے سامنے ڈاکٹررحمت نے اپنی بیان قلمبند کروائی تھی۔ جس کے بیان کونظرانداز کرکے یکطرفہ فیصلہ سنایاگیا۔

Comments
Post a Comment