ہنزہ میں بجلی کے بحران میں مزیدشدت آگئی


ہنزہ میں بجلی کے بحران میں مزیدشدت آگئی

ہنزہ میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے عوام یکا جینا محال کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب بجلی کی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہو ریا ہے

 اس دفعہ نومبر کا مہنہ اور سردی کی آمد ہوگئی ہے مگر محکمہ برقیات ہنزہ تھرمل جنریٹر سے بجلی کی فراہمی کرنے کے لئے مخلص نہیں

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بد ستور جاری گزشتہ سال اکتوبر کے مہنے میں تھرمل جنریٹر بھی آن کرتے تھے مگر امسال تھرمل جنریٹر آن نہ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورینہ میں بدستور جاری ہے۔ ہنزہ میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے عوام یکا جینا محال کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب بجلی کی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہو ریا ہے۔ محکمہ برقیات ہنزہ گزشتہ سال عوام کو بجلی کی فراہمی کےلئے ہائیڈیل پاور مشین کے علاوہ تھرمل جنریٹر کو استعمال میں لاتے ہوئے عوام کو شام کے اوقات میں صر ف چار گھنٹے کے لئے بجلی فراہم کرتے تھے مگر اس دفعہ نومبر کا مہنہ اور سردی کی آمد ہوگئی ہے مگر محکمہ برقیات ہنزہ تھرمل جنریٹر سے بجلی کی فراہمی کرنے کے لئے مخلص نہیں ۔ جبکہ دوسری جانب عنقریب طلباءکے امتحانات کا سلسلہ جاری ہونے والا ہے شام کو بجلی نہیں ہونے کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ طلباءکو سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور سیکرٹری برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کو کم کرنے کے لئے تھرمل پاور مشین کوآن کرتے ہوئے عوام ک صرف شام کے وقت اندھیرے سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام بلخصوص طلباءشام کے دو سے تین گھنٹے اپنی پڑھائی کر سکے۔ 

Comments