تمام اضلاع میں ڈرگ اداروں کے مین پاور بڑھانے پر بھی کوشیش جاری ہیں ۔ گلگت میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائز لشن کے معیار کے مطابق لیبارٹری قائم کردی گئی ہے
ڈرگس سے متعلق ڈرگ کورٹ میں ۱۵۰ سے زیادہ کسیز داخل کیے گیے ہیں اور ۲۸ کے قریب کیسوں پر کارروائی جاری ہے
سکردو ( جی بی نیوز ) گلگت بلتستان میں ڈرگ کنڑول کا ادارہ جعلی ،سب سٹینڈرڈ اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ڈرگ کنڑول اتھارٹی نے موثر انداز سے کام شروع کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈرگ کنڑول اتھارٹی کے زیر اہتمام قائم کمیٹی قائم ہے جو ڈرگ سے متعلق تمام کیسز کا جائزہ لیتی ہے اور ڈرگ کورٹ میں اس قسم کے کیسز پیش کیے جاتے ہیں ۔ ڈرگ کنڑول ایکٹ کا نفاذ گلگت بلتستان میں ہوچکا ہے ۔جس کے تحت ڈرگ کورٹ قائم کیا گیا ہے جہاں ڈرگس کے متعلق تمام کیسوں کا جائزہ لیا جات ہے ڈرگ ایکٹ ۱۹۷۶ کے تحت ڈرگ انسپکڑ ز کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں۔ یہ بات چیف ڈرگ انسپکڑ گلگت بلتستان کفایت الللہ نے آج سکردو میں لاکھوں روپیے مالیت کے جعلی ، زائدالمعیاد اور ایسی ادویات جو ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی میں پائے گئے کو نظر آتش کرنے کی تقریب میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈرگ سے متعلق عوامی شکایات پر انہوں نے بلتستان کے ڈرگ انسپکڑ کے ہمراہ بلتستان کے مختلف اضلاع میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور میڈیکل سٹوروں سے بڑی تعداد میں غیر معیاری ، جعلی اور زائدالمعیاد ادویات کو قبضے میں لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چھاپوں کا سلسلہ مزید اضلاع تک بڑھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا اس سے قبل بھی بڑی تعداد میں ادویات کو قبضے میں لیکر غیرمعیاری ادویات کی بڑی تعداد کو بھی ضائع کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا فارمسیوٹیکل کمپنییوں سے رابط جاری ہے ۔تاہم اس سلسلے میں وزیر اعلی گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت کی ہدیات کے تناظر میں موثر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو صیح اور معیاری ادویات ملے ۔ انہوں نے کہا کی ڈرگس سے متعلق ڈرگ کورٹ میں ۱۵۰ سے زیادہ کسیز داخل کیے گیے ہیں اور ۲۸ کے قریب کیسوں پر کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں ڈرگ اتھارٹی میں قابل ترین ڈائریکڑ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اور تمام اضلاع میں ڈرگ اداروں کے مین پاور بڑھانے پر بھی کوشیش جاری ہیں ۔ گلگت میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائز لشن کے معیار کے مطابق لیبارٹری قائم کردی گئی ہے ۔ جہاں پر ڈرگس کے علاوہ بعض اشائے خورد نوش کا بھی لیبارٹر ی کے زرئعیے جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو عدیل حیدر نے بھی تبادلہ خیال کیا۔ بریفنگ میں صحافیوں نے متعدد سوالات کیے ۔ بعد ازاں چیف ڈرگ انسپکڑ جی بی کفایت الللہ ، اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور صحافیوں نے جعلی ، زائد المعیاد اور غیرمعیاری ادویات کی بڑی کھیپ کو نظر آتش کیا۔

Comments
Post a Comment