گلگت پولیس نے زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والی مشین کوبم اوربارودی مواد بنا کر خفیہ ایجنسیوں اور گلگت پولیس کی دوڑیں لگوادی
س خبر کو قومی نیوز چینلوں میں بریکنگ نیوز کے طور پر چلائی گئی کہ گلگت مناور کے مقام پر بھاری مقدار میں بارودی مواد کو وہاں نسب بم برآمد ہوا ہے
گلگت(جی بی نیوز)کھودا پہاڑ نکلا چوہا ، گلگت پولیس نے زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والی مشین کوبم اوربارودی مواد بنا کر خفیہ ایجنسیوں اور گلگت پولیس کی دوڑیں لگوادی اور پولیس نے اس علاقے کو کارڈن آف کرنے کے بعد رات کی اندرے کی وجہ سے مبینہ بم اور بارودی مواد کو ڈیفیوز نہیں کیا گیا اور دن کو اس مبینہ بم کو ڈیفیوز کرنے کی کوشش کی گئی اوراس خبر کو قومی نیوز چینلوں میں بریکنگ نیوز کے طور پر چلائی گئی کہ گلگت مناور کے مقام پر بھاری مقدار میں بارودی مواد کو وہاں نسب بم برآمد ہوا ہے اور ایس ایس پی گلگت نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کیا اور 17گھنٹے گزرجانے کے بعد ایس ایس پی گلگت کو اطلاع ملی کہ یہ بم نہیں بلکہ زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والی مشین ہے جس پر ان کی جانب سے بلائی جانے والی نیوز کانفرنس کو بھی منسوخ کر دیاگیا۔ہفتہ کے روز پیش آنے والے اس واقعہ سے گلگت شہر میں خوف وحراس پھیل گیا تھااور پولیس نے اس کو ناکام بنانے کی تاج اپنے سر پر سجا کر لوگوں سے خوب داد بھی حاصل کی ۔اطلاع کے مطابق مبینہ بم کسی تحقیقی ادارہ اور KIUنے مشترکہ طور پر زلزلے سے قبل پیشگی اطلاع دینے کے لئے نسب کی گئی مشین ہے اوراس کے لئے وفاقی وزارت داخلہ سے این او سی بھی لی گی ہے اور اس قسم کی مشینیں خنجراب سے مانسہرہ تک کئی مقامات پر لگائی گئیں ہیں،جس سے زلزلے سے قبل اور زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کی اطلاع کے حوالے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Comments
Post a Comment