مناورکے قریب سے مشکوک ڈیوائس بم برآمد

ہر طرف تاریکی تھی اور آس پاس کوئی آبادی یا سڑک موجود نہ تھی۔جس پر بناء پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس جگہ پر پولیس گارڈ تعینات کر کے صبح دن کی روشنی میں تفصیلی جائزہ لیا جائیگا

2گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد زیر زمین مدفون Deviceکو نکالا اور تاروں کو کاٹ کر انکا Central Deviceسے رابطہ منقطع کرنے میں کامیاب ہوئے

بم ڈسپوزل سکواڈ نے مذکورہ Deviceکو ناکارہ بنایا ۔مگر Deviceکے ساخت کے بارے میں کوئی حتمی رائے دینے سے قاصر ہیں لہذا مذکورہ Deviceکو مزید تفصیلی معائنے کیلئے لیبارٹری بھیجا جارہا ہے

گلگت (جی بی نیوز)گزشتہ شب مناور داس گلگت میں مشکوک Deviceکی اطلاع پولیس چوکی مناور کو موصول ہوئی ۔جس پر لوکل پولیس بمعہ بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچی اور مشکوک علاقے کا گھیراؤ کیا۔ بعد آزاں بم ڈسپوزل سکواڈ نے Deviceکا سرسری جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ کھلے میدان میں ایک Deviceاور اس سے جڑی تاریں چار مختلف اطراف میں دفن کی گئی تھی چونکہ Devicesزیر زمین مدفون تھیں۔ہر طرف تاریکی تھی اور آس پاس کوئی آبادی یا سڑک موجود نہ تھی۔جس پر بناء پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس جگہ پر پولیس گارڈ تعینات کر کے صبح دن کی روشنی میں تفصیلی جائزہ لیا جائیگا۔ لہذا آج صبح تقریباً 7:45بجے بم ڈسپوزل سکواڈ نے تقریباً 2گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد زیر زمین مدفون Deviceکو نکالا اور تاروں کو کاٹ کر انکا Central Deviceسے رابطہ منقطع کرنے میں کامیاب ہوئے ۔Central Deviceکے معائنے سے پتہ چلا کہ اس کے ساتھ ڈرائی بیٹری اور Satellite Receptorلگاہوا تھا جو یہ ظاہر کر تاہے کہ Deviceکا Satelliteسے رابطہ تھا۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے Central Device,Receptorاور بیٹریوں کے آپسی رابطے کو منقطع کر کے Deviceکو ناکارہ بنایا دیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ Central Deviceکو جھاڑیوں کی مدد سے روپوش رکھا گیا تھا ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے مذکورہ Deviceکو ناکارہ بنایا ۔مگر Deviceکے ساخت کے بارے میں کوئی حتمی رائے دینے سے قاصر ہیں لہذا مذکورہ Deviceکو مزید تفصیلی معائنے کیلئے لیبارٹری بھیجا جارہا ہے۔

Comments