بارات میں شامل دلہن کی کارٹرک سے ٹکراگئی
زخمیوں کو آغاخان ہسپتال سنگل میں تفصیلی چیک اپ کے بعد فارغ کردیا گیا ،بارات کا استقبال کرنے والے انتظار کرتے رہ گئے
بارات جو کہ گاﺅں بوبر سے دلہن لیکر حاتون جار ہی تھی کہ اسی مقام پر تیز رفتاری کے بعد ٹرک میں گھس گئی
غذر(نیوز رپورٹر)گاہکوچ کے قریب باراتیوں سے بھری کار ٹرک سے ٹکڑا گئی ۔ دلہن سمیت تین افراد شدید زخمی ، ایک زخمی کوڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گلگت ریفر کردیا گیا ۔ باقی زخمیوں کو آغاخان ہسپتال سنگل میں تفصیلی چیک اپ کے بعد فارغ کردیا گیا ۔ بارات کا استقبال کرنے والے انتظار کرتے رہ گئے ۔ گاہکوچ شہر سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر محکمہ سیاحت کے ٹوریسٹ ہٹس کے سامنے کی سڑک موت کا کنواں بن گئی ۔ گزشتہ چند سالوں میں اسی جگہ پر مختلف حادثات میں ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں گزشتہ روز ایک بارات جو کہ گاﺅں بوبر سے دلہن لیکر حاتون جار ہی تھی کہ اسی مقام پر تیز رفتاری کے بعد ٹرک میں گھس گئی ۔ دونوں ڈرائیوروں نے کمال مہارت کے زریعے حادثے کی شدت کو کم ضرور کیا جس باعث کار میں موجود دلہن سمیت دیگر افراد کی جان بچ گئی لیکن حادثے کے نتیجے میں دلہن کی سجی ہوئی کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ سٹی تھانہ گاہکوچ عملے نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے

Comments
Post a Comment