تحصیل چلاس کا علاقہ تھور میں قانون سے روپوش ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا
تھانہ گونر فارم کو مطلوب ایک اور ملزم کو گونر فارم سے پولیس نے گرفتار کرکے اپنے حراست میںلیاہے
چلاس(جی بی نیوز)ڈی آئی جی دیامر کی خصوصی ہدایت پر دیامر کی تحصیل چلاس اور داریل میں پولیس کا سرچ اپریشن کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔تحصیل چلاس کا علاقہ تھور میں قانون سے روپوش ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا ،ادھر ڈوڈیشال پولیس نے ڈوڈیشال کے علاقے سے پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے چلاس منتقل کر دیا ہے ،تھانہ گونر فارم کو مطلوب ایک اور ملزم کو گونر فارم سے پولیس نے گرفتار کرکے اپنے حراست میںلیاہے ۔مختلف علاقوں سے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ڈی پی او نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو مبارکباد پیش کیا ہے ۔ایس ڈی پی او عبدالصمد کا کہنہ ہے دیامر میں جرائم پیشہ افراد خود کو قانون کے حوالہ کریں ورنہ پولیس ان کے ساتھ سختی سے نمٹے گی ۔

Comments
Post a Comment