پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی مقبول ترین جماعت کرابھررہی ہے،فخرلون

پی ٹی آئی کی صو با ئی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور اچھی محنت کے باعث آج عوام جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمو لیت کر رہے ہیں

Sponser: Create Custom Dynamic Wordpress Theme

 


آئے روز اہم شخصیات کی پارٹی میں شمو لیت نے دیگر سیاسی جماعتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں

گلگت ( عامر خان )پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف سکار کو ئی یونٹ کے رہنماءفخر لون نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صو با ئی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور اچھی محنت کے باعث آج عوام جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمو لیت کر رہے ہیں جس پہ ہم صو با ئی ذمہ داران کو مبارک باد پیش کر تے ہیں پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں مقبول ترین جماعت بن کر ابھر رہی ہے اور آئے روز اہم شخصیات کی پارٹی میں شمو لیت نے دیگر سیاسی جماعتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں ہم نئے شامل ہو نے والے تمام افراد کو مبارک باد پیش کر تے ہیں اس بار مزید بھی لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو نگے اور یہ سب صو با ئی ذمہ داران کی محنت ہے جس پہ ہم صو با ئی قیادت کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور صو با ئی قیادت پہ مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

Comments