کھنبری میں صحت، تعلیم اور کمیونکیشن کا نظام بری طرح متاثر

کھنبری مڈل سکول کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہے

ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں


 چلاس (جی بی نیوز) ایس ڈی ای ایس ارگنائزیشن کے مرکزی چیرمین محمد جابر خان جابر ،ناصیر حسین ، وسیم خان و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحصیل داریل کا علاقہ کھنبری میں صحت،تعلیم اور کمونیکشن کا نظام بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے ،علاقے میں کمونیکشن سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے لوگ دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں ،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور ڈاکٹروں کی غیر حاضر ی کیوجہ سے کھنبری سے روزانہ مریضوں کو چلاس آنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھنبری مڈل سکول کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہے ،محکمہ ایجوکیشن کے حکام سکول کی مرمت کے نام پر آنے والا فنڈ اپنے جیبوں میں ڈال کر ہڑپ کر لیتے ہیں ،مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر پسماندہ علاقہ کھنبری کے بنیادی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔

Comments