بی این ایف حمیدگروپ کے اہم راہنماﺅں نے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کردی
کئی قوم پرست رہنماﺅں صورتحا ل کے پیش نظر منظر عام سے غائب ہوگئے ہیں ،ایجنسیاں مطلوب افراد کی گرفتاری کے لئے متحرک ہوگئے ہیں
اس پیشکش کو قبول کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیاجانا ہے،ذرائع
غذر(نیوز رپورٹر)غذر میں قوم پرستوں کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن جاری ، بی این ایف حمید گروپ کے اہم رہنماﺅں نے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کردی ۔جے آئی ٹی کی تفتیش میں اہم ترین انکشافات کئے گئے ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے تفتیش کا دائرہ مزید ووسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ کئی قوم پرست رہنماﺅں صورتحا ل کے پیش نظر منظر عام سے غائب ہوگئے ہیں ۔ ایجنسیاں مطلوب افراد کی گرفتاری کے لئے متحرک ہوگئے ہیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بی این ایف حمید گروپ کے خلاف سخت ترین ایکشن کے بعد درجنوں مقامی قوم پرست رہنماﺅں اور کارکنوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کردی ہے اس سلسلے میں آئندہ چند روز تک اس پیشکش کو قبول کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیاجانا ہے ۔ تفتیش میں تیزی سے پیشرفت جاری ہے اور گرفتار قوم پرست رہنماﺅں نے دوران تفتیش عبدالحمید خان سے مختلف مواقع پر بھاری رقوم وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اعلی ترین سطح پر قوم پرستی کی آڑ میںملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر غداری کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد قوم پرستوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں مزید تیزی کا امکان ہے

Comments
Post a Comment