شرپسند عناصر شیرقلعہ کے عوام میں پھوٹ ڈالنے اور خوف وہراس پیداکرنے کے لئے لوگوں کے گھروں میں کھڑی گاڑیوں کوآگ لگادیتے تھے
صدر نورزمان ،سیکریٹری یعقوب حسین ، جنرل سیکریٹری امین اعظمی اور لوکل اڈہ کے صدردلدارحسین کی نگرانی میں اس بات پر اتفاق کرلیاگیا کہ شرپسند عناصرکو آپس میں اتحاد کرکے منہ توڑجواب دیاجائیگا
گاڑیاں جلانے والے عناصرکی نشاندہی نہ ہونے کے باعث بھی پریشانیوں میں اضافہ ہورہاتھا، اب تک مقامی انتظامیہ کسی بھی کیس کوٹریس کرنے میں ناکام رہی تھی
گلگت(جی بی نیوز) غذرکے بڑے گاﺅں شیرقلعہ میں شرپسندعناصر کی طرف سے باربار لوگوں کی ملکیتی گاڑیاں جلائے جانے کے واقعات کے خلاف اہل علاقہ کی تشویش رنگ لائی۔ شیرقلعہ کے شہریوں نے آپس میں ایکاکرلیا اورشرپسندعناصرکے خلاف ڈٹ گئے۔ شیرقلعہ میں ٹرانسپورٹ یونین اورعمائدین نے مشترکہ طورپر فیصلہ کیاہے کہ آئندہ شیرقلعہ کی تمام گاڑیاں رات کو اڈے میں کھڑی ہونگی اور باقاعدہ گاڑیوں کی حفاظت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کافی عرصے سے شرپسند عناصر شیرقلعہ کے عوام میں پھوٹ ڈالنے اور خوف وہراس پیداکرنے کے لئے لوگوں کے گھروں میں کھڑی گاڑیوں کوآگ لگادیتے تھے۔ اس طرح کے واقعات تواترسے ہورہے تھے۔ شیرقلعہ کے شہریوں میں تشویش خطرناک حدتک بڑھ چکی تھی۔ جس پر ٹرانسپورٹ یونین کے صدر نورزمان ،سیکریٹری یعقوب حسین ، جنرل سیکریٹری امین اعظمی اورشیرقلعہ لوکل اڈہ کے صدردلدارحسین کی نگرانی میں اس بات پر اتفاق کرلیاگیا کہ شرپسند عناصرکو آپس میں اتحاد کرکے منہ توڑجواب دیاجائیگا اوران کی سازشوں کوکامیاب نہ ہونے دیاجائے۔ شیرقلعہ کے لوگ پرامن اور وطن سے محبت کرنے والے ہیں۔ انہیں تنگ کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنے والوں کو عوام آپس میں اتحادکرکے ہی جواب دے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں شیرقلعہ اڈہ میں رات کوتمام گاڑیوں کوکھڑاکرکے ایک ہی جگہ پر حفاظت کی جائے گی۔ جس سے مذموم مقاصدرکھنے والے عناصر ناکام ہوجائیں گے۔ ایک ہی جگہ پر رات کو گاڑیاں کھڑی کرنے کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس اقدام پر شیرقلعہ کے عمائدین اور عوامی حلقوں نے بھی اطمینان کااظہارکردیاہے۔ شیرقلعہ میں گاڑیاں جلانے والے عناصرکی نشاندہی نہ ہونے کے باعث بھی لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہاتھا۔ اب تک مقامی انتظامیہ کسی بھی کیس کوٹریس کرنے میں ناکام رہی تھی۔

Comments
Post a Comment