جھگڑے کے دوران چاقوکا استعمال، ایک شخص ہلاک


گلگت شہر میں چاقوچل گئے ایک شخص قتل ایک زخمی ،سٹی پولیس نے تین ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے

دیراور باجوڑ سے تعلق رکھنے والے حفیظ الرحمن ولد امین اللہ اور اسکے بھائی عزیرالرحمن ،نعیم اللہ ،انعام اللہ ولد محمد کریم خان بخت زادہ ولد موسیٰ خان کے درمیان جھگڑا ہوا اور ایک گروپ نے چاقو کے وار کئے جس کے نتیجہ میں حفیظ الرحمن اور عزیرالرحمن زخمی ہوگئے


ایچ او ظہور احمد کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے انکی تعریف اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ملزمان گرفتار نہ ہوتے تو قتل کو مذہبی رنگ ملتا اور ایک مرتبہ پھر گلگت کا امن تباہی کی طرف جاتا

گلگت (جی بی نیوز ) گلگت شہر میں چاقوچل گئے ایک شخص قتل ایک زخمی ،سٹی پولیس نے تین ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس ذرایع کے مطابق دیراور باجوڑ سے تعلق رکھنے والے حفیظ الرحمن ولد امین اللہ اور اسکے بھائی عزیرالرحمن ،نعیم اللہ ،انعام اللہ ولد محمد کریم خان بخت زادہ ولد موسیٰ خان کے درمیان جھگڑا ہوا اور ایک گروپ نے چاقو کے وار کئے جس کے نتیجہ میں حفیظ الرحمن اور عزیرالرحمن زخمی ہوگئے رخمیوں کو سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ووہاں حفیظ الرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڈ گیا اور آخری اطلاعات تک عزیرالرحمن کی طبی امداد جاری تھی جبکہ دوسری جانب سٹی تھانہ کے ایس ایس او ظہور احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع وار داد پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اورجائے واردات سے فرار ہونے والے تین افراد کا پیچھا کرتے ہوئے ڈومیال کے مقام سے گرفتار کیا گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے مزحمت بھی کی گئی اور پولیس نے نہیں گرفتار کرکے سٹی تھانہ میں بند کر دیا گرفتار ہونے والوں میں نعیم اللہ ،نعام اللہ ،ساکن دیر اور بخت زادہ ولد موسیٰ باجوڈ ایجنسی شامل ہے پولیس کے مطابق ملزمان ڈومیال گلگت میں مقیم تھے اور جائے واردات کے بعد ڈومیال کی طرف فرار ہوگئے تھے ۔ مقامی لوگوں نے ایس ایچ او ظہور احمد کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے انکی تعریف اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ملزمان گرفتار نہ ہوتے تو قتل کو مذہبی رنگ ملتا اور ایک مرتبہ پھر گلگت کا امن تباہی کی طرف جاتاایس ایچ اور اور انکی ٹیم نے گلگت کو بڑے حادثہ سے بچایا ہے 

Comments