اے سی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مل منیجر کے خلاف سٹی تھانہ گاہکوچ میں رپورٹ درج کرائی جس کے بعد مل منیجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے،کسی کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے،اسسٹنٹ کمشنر نویداحمد
سویرا ہوٹل گاہکوچ کے مالک کوبھی حوالات کی سیر کرنا پڑی ، کچے اور غیر معیاری کیلے فروخت کرنے پر بھٹی مالک کو سخت سرزنش، کچے اور غیر معیاری کیلے فروخت نہ کرنے کا اسٹامپ لکھ کر دیدیا
غذر(نیوز رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد کا ٹیم کے ہمراہ مقامی فلور مل پر چھاپہ ، گندم دھلائی کے لئے استعمال ہونے والی واٹر ٹینکی سے مردہ چوہے برآمد ہوگئے ۔ مل منیجر گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ناقص صفائی پر سویرا ہوٹل گاہکوچ کے مالک کوبھی حوالات کی سیر کرنا پڑی ، کچے اور غیر معیاری کیلے فروخت کرنے پر بھٹی مالک کو سخت سرزنش، کچے اور غیر معیاری کیلے فروخت نہ کرنے کا اسٹامپ لکھ کر دیدیا۔ضلعی انتظامیہ غذر کا گاہکوچ بازار میں سخت ترین کریک ڈاﺅن ، تاجروں کو اپنے قبلہ درست کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے اپنی چھاپہ مارٹیم کے ہمراہ گاہکوچ کے مقامی فلور مل کی چیکنگ کی ۔ دوران چیکنگ گندم کی دھلائی کرنے والی ٹینکی سے مردہ چوہے برآمد ہوگئے ۔ اے سی پونیال اشکومن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مل منیجر کے خلاف سٹی تھانہ گاہکوچ میں رپورٹ درج کرائی جس کے بعد مل منیجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ بازار چیکنگ کے دوران متعد د ہوٹلوں اور دوکانداروں کو صفائی کا نظام درست کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ۔ چیکنگ کے دوران ناقص صفائی پر سویرا پٹھان ہوٹل گاہکوچ کے مالک کو بھی حوالات کی سیر کرائی گئی اسی دوران کچے اور غیر معیار کیلے فروخت کرنے پر مقامی تاجر کو سخت سرزنش کی گئی ۔ کیلے کے بیوپاری نے اے سی کو تحریری طور پر حلف نامہ دیا ہے کہ وہ آج کے بعد کچے اور غیر معیاری کیلے فروخت نہیں کریگا ایسا کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے کے علاوہ حوالات کی سیر بھی کرنی ہوگی اے سی پونیال اشکومن نویدا حمد نے میڈیا کو بتایا کہ صفائی اور مہنگائی پر کسی بھی صورت کمپرومائز نہیں کریں گے ۔ مرے ہوئے چوہے برآمد ہونا بہت بڑا جرم ہے فلور مل مالکان عوام کی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں مردہ چوہے انسانی جانوں کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ہم کسی کو بھی عوام کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ۔ صفائی کا نظام درست نہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائیگی ۔ہوٹل مالکان کو فائنل وارننگ دی جاچکی ہے آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں ہوٹل کو سیل کرنے کے علاوہ مالکان کو لمبے عرصے کے لئے جیل بھیج دیں گے ۔ کچے کیلے فروخت کرنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ کیلے کے بیوپاری نے تحریری طور پر کچے کیلے فروخت نہ کرنے کا حلف نامہ جمع کرایا ہے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہے ہیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مل میںچوکر کے نرخ 50 روپے فی بوری کم کردئے گئے ہیں پہلے 400 روپے فی بوری نرخ تھا اب 350 روپے فی بوری مقرر ہے اور یہ ریٹ اپریل 2017 تک ناقابل تبدیل ہونگے

Comments
Post a Comment