پکورہ مومن آباد میں اچانک زمین سرکنے کا عمل شروع ہوگیاتھا ،آبادی سے نیچے دریا ہے اور کٹاؤ کے نتیجہ میں ملبہ دریا میں گرنے سے دریا کا پانی بند ہو سکتاہے
مقامی لوگوں نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیاہے کہ عطاآباد طرز کی جھیل بننے کا بھی خطرہ ہے
استور ( جی بی نیوز ) پکورہ مومن آباد کی زمین سرکنے کا عمل جاری،گودائی چلم ،منی مرگ اور قمری کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا خطرہ ،مقامی لوگ خوف وہیراس میں مبتلاء،راتوں کی نیند میں اڑگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع استورہیڈ کوارٹرسے چند میل کے فاصلے پر واقع آبادی پکورہ مومن آباد میں چند روز قبل اچانک زمین سرکنے کا عمل شروع ہوگیاتھا جس کی وجہ سے ابھی تک ہزاروں کنال زمین ،دو بڑے واٹر چینل درجنوں پھلداراور غیر پھلدار درخت تباہ ہوچکے ہیں زمین سرکنے کا عمل تاحال جاری ہے مقامی لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیاہے اور دن رات خوف کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،پکورہ مومن آباد کے مکینوں کیلئے زندگی اجیرن بن گئی آلو کی فصل بھی تباہ ہونے کا خطرہ بڑہ رہاہے اسکے ساتھ ساتھ زمین سرکنے کے نتیجہ میں بالائی علاقے گودائی ،داس خیرم،چلم ،منی مرگ قمری کو استور ہیڈ کوارٹر سے ملانا وال واحد روڈ بھی کٹاؤ کی زد میں آنے کا خدشہ ہے مذکورہ روڈ متاثر ہو نے کی صورت میں ان تمام علاقوں کا زمینی رابطہ دنیا سے کٹ کر رہ جائے گا مقامی لوگوں نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیاہے کہ عطاآباد طرز کی جھیل بننے کا بھی خطرہ ہے آبادی سے نیچے دریا ہے اور کٹاؤ کے نتیجہ میں ملبہ دریا میں گرنے سے دریا کا پانی بند ہو سکتاہے ،مومن آباد پکورہ کے مکینوں اور گرد ونواح کے عمائدین نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جلد سے جلد ہنگامی بنیادوں پر انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقے کو عوام کی امداد کی جائے

Comments
Post a Comment