مہدی شاہ اپنے کرتوتوں کو بھول چکا ہے ، ترجمان صوبائی حکومت

روزانہ کی بنیاد پر خطے کے گھر گھر لاشوں کے تحفے گئے ،تمام علاقے نوگو بن چکے تھے آج موصوف کس منہ سے اپنے دور کو سنہرا کہتا ہے

موجودہ صوبائی حکومت کی میرٹ پر مبنی پالیسی ،جگہ جگہ میگا منصوبوں پر کام کا آغاز اور بہتر گورننس نے موصوف سمیت پوری پیپلز پارٹی کو ہواس باختہ کرکے رکھ دیا ہے

چلاس(پ ر)ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعلی دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں موصوف اس وقت تنہائی کا شکار ہوکر اپنے بدترین دور حکومت کو سنہرے الفاظ کی پوشاک پہنانے کی ناکام کوشیش میں مصروف ہے۔سابق وزیر اعلی کا گزشتہ دور حکومت کرپشن اور لوٹ مار سے عبارت ہے ۔اُستاد کے مقدس پیشے کو موصوف کے دور حکومت میں نیلامی کا بورڈ لگا کر فروخت کیا گیا ہے ،تمام اداروں کو جان بوجھ کر برباد کیا گیا ،اور سکردو میں سرکاری زمین اور سرکاری خزانے سے پیسے نکال کر موصوف نے اپنے لیئے شاولاز تعمیر کیا ۔موصوف کے دور حکومت میں گلگت بلتستان کے اندر قتل و غارت گری کا بازار گرم رہا ۔روزانہ کی بنیاد پر خطے کے گھر گھر لاشوں کے تحفے گئے ،تمام علاقے نوگو بن چکے تھے آج موصوف کس منہ سے اپنے دور کو سنہرا کہتا ہے ،وہ اپنے کرتوتوں کو بھول چکا ہے۔،سابق وزیر اعلی پورے خطے میں اپنے دور حکومت کا ایک ٹوٹی ٹینکی ،ایک پرائمری سکول یا ایک بھی کلوٹ بنا ہے تو ثابت کریں ۔موجودہ صوبائی حکومت کی میرٹ پر مبنی پالیسی ،جگہ جگہ میگا منصوبوں پر کام کا آغاز اور بہتر گورننس نے موصوف سمیت پوری پیپلز پارٹی کو ہواس باختہ کرکے رکھ دیا ہے۔

Comments