صلح کرانے میں دونوں قبائل کے علماءکرام ،ممبر قومی اسمبلی سرزمین خان ،ایم پی اے کوہستان عبدالستار،و دیگر نے اہم کردار ادا کیا ہے
عوام کے مابین صلح بہت پہلے ہوچکی تھی ،لیکن دیامر اور تانگیرکے کچھ سیاسی لوگوں نے اپنے سیاسی دکان چمکانے کیلئے اس معاملے کو لٹکاتے رہے، اسد اللہ قریشی
چلاس(جی بی نیوز)عمائدین تھور کا ہربن کے عوام کے ساتھ حدود تنازعہ پر صلح ہوگیا ۔دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خون معاف کر دیئے،اور دونوں قبائیل بغل گیر ہوگئے،اور ایک دوسرے پر دائر مقدمات کو بھی واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔صلح کرانے میں دونوں قبائل کے علماءکرام ،ممبر قومی اسمبلی سرزمین خان ،ایم پی اے کوہستان عبدالستار،و دیگر نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ہربن بسری کے مقام پر صلح کے بعد خطاب کرتے ہوئے حاجی دلبر خان،مولنا صادق،اسد اللہ قریشی و دیگر نے کہا کہ ہم بھائی بھائی ہیں ،ماضی کچھ سازشی عناصر کی وجہ سے دونوں قبائل کے مابین خون بہہ گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم بھائی بھائی ہیں ، ہمارا صلح دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کے راہ ہموار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کوہستان اور تھور دیامر کے سی پیک کی تعمیر چاہتے ہیں اور اس عظیم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ہربن کے مقام پر دونوں قبائل کے مابین صلح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیرمین کوہستان ایکشن کیمٹی اسد اللہ قریشی نے کہا کہ ہربن اور تھور کے عوام کے مابین صلح بہت پہلے ہوچکی تھی ،لیکن دیامر اور تانگیرکے کچھ سیاسی لوگوں نے اپنے سیاسی دکان چمکانے کیلئے اس معاملے کو لٹکاتے رہے اور آج ان سازشی عناصر کی سازشی خاک میں مل گئی ہیں ۔

Comments
Post a Comment