پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں جان بوجھ کر بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے ، چوہدری محمد دین

بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے قصبوں اور ویلجیز سطح کے مسائل کے حل میں مشکلات درپیش آرہی ہیں

لوگ بلدیاتی الیکشن کے منتظر ہیں اور وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ بلدیاتی انتخابات جلد ہونا چاہے

چلاس(جی بی نیوز)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ دیامر کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد دین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان حکومت جلد بلدیاتی انتخابات کرائے ،بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے قصبوں اور ویلجیز سطح کے مسائل کے حل میں مشکلات درپیش آرہی ہیں ۔پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں بلدیاتی انتخابات جان بوجھ کر نہیں کروائے اور تمام فنڈز کو ہڑپ کر لیا ،مسلم لیگ ن کی حکومت بلدیاتی انتخابات جلد کروا کر اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرے ۔اس وقت گلگت بلتستان کے لوگ بلدیاتی الیکشن کے منتظر ہیں اور وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ بلدیاتی انتخابات جلد ہونا چاہے ۔

Comments