کتوںکے جھگڑے سے ٹریفک جام کی خبر کے بعدبلدیہ نے کتوں کی واٹ لگادی

 کتوںکے جھگڑے سے ٹریفک جام کی خبر کے بعدبلدیہ نے کتوں کی واٹ لگادی 


مجاہد کالونی ۔وحدت کالونی اور سرکاری کالونی میں آوارہ کتوں کے خلاف ڈاگ شوٹر احمد شاہ نے زہر کے زریعے درجنوں کتوں کا صفایا کردیا

بلدیہ ترجمان کے مطابق گلگت شہر میں ایک ماہ تک بلا تعطل آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گی

گلگت (جی بی نیوز ) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے حکم پہ بلدیہ ڈاگ شوٹرا ن ایکشن گلگت کے مختلف محلوں میں آوارہ کتوں کے خلاف کامیاب کاروائی جاری درجنوں کتوں کو زہر سے ٹھکانے لگا دیا گیا ۔کنوداس کے علاقے میں نگر کالونی ۔مجاہد کالونی ۔وحدت کالونی اور سرکاری کالونی میں آوارہ کتوں کے خلاف ڈاگ شوٹر احمد شاہ نے زہر کے زریعے درجنوں کتوں کا صفایا کردیا اور یہ کاروائی مزید کئی دن جاری رکھنے کی بھی نوید سنائی ۔ بلدیہ ترجمان کے مطابق گلگت شہر کے عوام کے بیحد اصرار پہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریش خرم پرویز کے حکم پہ شہر کے میونسپل حدود جوٹیال سے لیکر کنوداس قراقرم یونیورسٹی ایریا سکارکوئی عثمان آباد بسین ۔بسین بالا بسین پائین ،بسین کھاری ۔تھوپچار امپھری ۔برمس نائیکوئی سامی محلہ بازار ایریا ۔ہسپتال سائیٹ مجینی محلہ نگرل بالا نگرل پائین کشروٹ سمیت دیگر درجنوں محلوں میں زہر کے زریعے کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ آوارہ کتوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات سے بچا جاسکے ،شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف زہریلی کاروائی کیلئے عوام الناس کو مختلف ابلاغ سے بتایا گیا ہے کہ کہ وہ اپنے مال مویشیوں کو بازار اور دیگر جگہوں پہ جہاں پہ کتوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہو نہ چھوڑیں اور انہیں پابند رکھیں زہر کی وجہ سے اگر کوئی پالتو جانور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تو اسکی زمہ دار خود مالک ہونگے اس لئے عوام الناس سے ہمدردانہ درخواست کی جاتی ہے کہ اپنے مال مویشیوں کو باندھ کر رکھیں تاکہ انکا مالی نقصان نہ ہو سکے بلدیہ ترجمان کے مطابق گلگت شہر میں ایک ماہ تک بلا تعدل آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گی ۔

Comments