عمائیدین کا ایس سی او گلگت بلتستان کے کمانڈر کے 1نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی
ایس سی او کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا بزنس دیتے ہیں ہیں جبکہ محکمہ ویس سی او کی ناقص کا کردگی سے عوامی تنگ آئی ہے
استور( جی بی نیوز)استور کے ضلعی ہیڈکواٹر گوریکوٹ میں محکمہ ایسی سی او نے صارفین کا جینا حرام کر دیا دن کو تو نیٹ ورک مکمل خراب رہتا ہے اور رات کو 10بجے کے بعد ٹاور مکمل طور پر بند کرتے ہیں جس وجہ سے ایس سی او صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اسی پر گوریکوٹ کے عمائیدین کا ایس سی او گلگت بلتستان کے کمانڈر کے 1نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی اگر اس وقت تک اس ایس سی او کے نظام کو ٹھیک نہیں کیا گیا تو گوریکوٹ میں بنی محکمہ ایس سی او کی ایکس چینج سمیت ٹاور کو اوکھاڑ کر پھینک دیا جائے گا کیونکہ ہم ایس سی او کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا بزنس دیتے ہیں ہیں جبکہ محکمہ ویس سی او کی ناقص کا کردگی سے عوامی تنگ آئی ہے ہم ایس کمانڈر گلگت بلتستان کو ایک بار پھر یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ وہ اس نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے اقدامات کریں نہیں کرنے پر ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں محکمہ ایس سی او کا کوئی نام نہیں رہے گا اور عوام روڈ میں آہ کر شدید احتجاج کرنگے ۔

Comments
Post a Comment