اجلاس میں اہلسنت والجماعت کے وفد میں راجہ نثار ولی ‘ محمد اسلم ایڈو کیٹ ‘ مولانا نثار ‘ مولانا مقصود احمد اور عبد الواحد خان شامل تھے
ایس ایس پی گلگت رانا منصور الحق نے اس موقع پر کہا کہ گلگت کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام مرتب کیا گیا ہے اور اندرون شہر بھی مختلف مقامات پر ناکے لگائے جارہے ہیں
امن کے قیام کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے ۔ علماء کرام اور عوام کے تعاون کی وجہ سے علاقے میں امن کا دور دورہ ہے،تنظیم اہلسنت و الجماعت صدر راجہ نثار ولی
گلگت (جی بی نیوز ) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ /ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک کی ز یر صدارت ایک اہم اجلاس محرم الحرام کو پر امن بنانے کے حواے منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی گلگت ،مرکزی امامیہ کونسل گلگت اورتنظیم اہل سُنت و الجماعت کے وفد نے شرکت کی ۔جبکہ ڈی سی آفس کے پی آر او شاہد حسین اور دونوں مساجد کے فوکل پرسنز حسنین اکبر و اجلال حسین بھی شریک تھے ۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت محمدحمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت ہمارے گھر کی مانندہے اس میں امن کوقائم ودائم رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے خدا کے فضل و کرم اورعوام کے تعاون سے گلگت کا شمار ملک کے پرامن علاقوں میں ہوتا ہے یہاں کے عوام میں شعور و آگہی آگئی ہے آپس کے مسائل و چھوٹے چھوٹے ایشوز کو خود کی حل کررہے ہیں جس کے مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مقامی انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق مرتب کیا ہے جس پر سو فیصد عملدر آمد ہو رہا ہے کہیں سے بھی کوئی شکایت نہیں ملی ہے ۔ جلوسوں کے دوران سیکیورٹی میں مذید اضافہ کیا جائے گا ۔ ڈی سی گلگت نے اہل سنت و الجماعت اور مرکزی امامیہ کونسل کے وفدکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز کاشوں سے علاقے میں محب ورواداری کی فضاء قائم ہوئی ہے اور فرقہ واریت کے ماحول کا خاتمہ ہو ا ہے ۔ ایس ایس پی گلگت رانا منصور الحق نے اس موقع پر کہا کہ گلگت کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام مرتب کیا گیا ہے اور اندرون شہر بھی مختلف مقامات پر ناکے لگائے جارہے ہیں تاکہ شر پسندی کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے انہوں نے عوا م کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کے ماحول کو قائم و دائم رکھنے کے لئے عوام کو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہمہ وقت تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔ اجلاس کے دوران تنظیم اہلسنت و الجماعت کے صدر راجہ نثار ولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے ۔ علماء کرام اور عوام کے تعاون کی وجہ سے علاقے میں امن کا دور دورہ ہے ۔امن کی اس فضاء کو ہمہ وقت قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ مرکزی امامیہ کونسل کے صدر حاجی شیر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن ہم سب کی ضرورت ہے امن کی وجہ سے ہی علاقے میں ترقی و خوشحالی پیدا ہوئی ہے ۔ یہاں پر امن کے قیام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیوں کہ یہ علاقہ مذید بد امنی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ۔ اجلاس میں اہلسنت والجماعت کے وفد میں راجہ نثار ولی ‘ محمد اسلم ایڈو کیٹ ‘ مولانا نثار ‘ مولانا مقصود احمد اور عبد الواحد خان شامل تھے جبکہ مرکزی امامیہ کونسل کے وفد میں حاجی شیر علی ‘ ڈاکٹر افضل ‘ علی رحمت ‘ ناصر زمانی اور سید یعصوب الدین اور علی محمد شریک ہوئے ۔ دونوں وفود نے مقامی انتظامیہ کو امن کے قیام کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اور محرم الحرام کو پر امن بنانے کے لئے ہر ممکن کر دار ادا کیا جا ئے گا ۔

Comments
Post a Comment