سکریٹری ہیلتھ نے پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل ایک ہفتہ کے اندرختم کرنے کاوعدہ کرلیا

سکریٹری ہیلتھ نے پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل ایک ہفتہ کے اندرختم کرنے کاوعدہ کرلیا


صدر محسن شاہ اور ڈسٹرکٹ صدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن شاہد حسین نے اپنے کابینہ کے ہمراہ ڈائریکٹرہیلتھ سروسز گلگت اور سیکریٹری ہیلتھ سروسز سے ملاقات کی

ملاقات میں پیرامیڈیکل سٹاف کوکئی دہائیوں سے نظرانداز کرنے اور مختلف حیلے بہانوں سے ٹرخایا جانے کے متعلق سیرحاصل گفتگو ہوئی

گلگت (جی بی نیوز) گزشتہ روز صوبائی صدر محسن شاہ اور ڈسٹرکٹ صدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن شاہد حسین نے اپنے کابینہ کے ہمراہ ڈائریکٹرہیلتھ سروسز گلگت اور سیکریٹری ہیلتھ سروسز سے ملاقات کی اور پیرامیڈیکل سٹاف کو درپیش مسائل سے آگاہ کردیا۔ ملاقات میں پیرامیڈیکل سٹاف کوکئی دہائیوں سے نظرانداز کرنے اور مختلف حیلے بہانوں سے ٹرخایا جانے کے متعلق سیرحاصل گفتگو ہوئی۔ ڈائریکٹر اور سیکریٹری ہیلتھ نے کابینہ کے ارکان سے مسائل سننے کے بعد بڑے فراخدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے اندر ہی پیرامیڈیکس کے مسائل کوختم کرینگے۔ بعدازملاقات صوبائی صدر محسن شاہ اور ڈسٹرکٹ صدر شاہدحسین نے خیالات کااظہار کرتے ہوئے دونوں افسران کاشکریہ اداکرتے ہوئے ان افسران کوادارے کے لئے باعث فخر اور انسان دوست قراردیا۔ اورامید ظاہر کی کہ ایک ہفتے میں انشاءاللہ پیرامیڈیکس کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھیں گے۔ 

Comments