ایکسائزاینڈٹیکسیشن کی بھرتیوں میںکے آئی یوسے سی پی او تک دوڑلگوائی جائیگی
بھرتیوں کے سلسلے میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیئے کسی قسم کی سفارش اور دباﺅ برداشت نہےں کےا جائے گا
تمام تحرےری امتحان لالک جان سٹےڈےم مےں ہوں گے،امےدوار بھر پور تےاری سے آئےں،ادارے کی طرف سے جاری بیان
گلگت (جی بی نیوز)محکمہ اےکسائزو ٹےکسےشن جی بی مےں بھرےتوں کو انتہائی شفاف اور مےرٹ پر کرنے کے لےئے متعلقہ ETO'sکے دفاتر مےں درخواستےں جمع کروائی جارہی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کے سلسلے میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیئے کسی قسم کی سفارش اور دباﺅ برداشت نہےں کےا جائے گا۔ ہر شخص اپنی اہلےت اور قابلےت کی بنےاد پر بھرتی ہو گا۔ جسمانی قابلےت جانچنے کے لےئے پاک آرمی کی خدمات حاصل کرنے کے لےئے درخواست گزاری گئی ہے۔امےدواروںکے جسمانی ٹےسٹ کے لےئے KIUسے CPOچوک تک دوڑ لگوائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام تحرےری امتحان لالک جان سٹےڈےم مےں ہوں گے۔ امےدوار بھر پور تےاری سے آئےں۔ اس کے علاوہ NTS کو دی گئی پوسٹوں کے لےئے پورے پاکستان کے بڑے شہروں مےں امتحانی مراکز رکھے گئے ہےں۔

Comments
Post a Comment