کے آئی یو روڈپرمشکوک شخص سے تین ہینڈگرنیڈبرآمد


کے آئی یو روڈپرمشکوک شخص سے تین ہینڈگرنیڈبرآمد

دوران تلاشی ملزم سے تین ہینڈگرنیڈبرآمدکرکے ابتدائی تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا

گلگت(نفیس احمدلون) انسپکٹرجنرل آف پولیس جی بی کی خصوصی ہدایات پر سی ٹی ڈی آپریشنل ٹیم نے مخبرکی اطلاع پر کے آئی یوروڈ پر دوران ناکہ بندی امپھری گلگت سے تعلق رکھنے والے اہم ملزم فرحان عرف مچھلی ولدخوشلیم سے 3ہینڈگرنیڈ برآمدکرکے ملزم کو انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردئیے۔ معتبرذرائع کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس کے خصوصی ہدایات پر سی ٹی ڈی کی آپریشنل ٹیم نے اچانک کے آئی یوروڈ پر ناکہ لگاکر مشکوک ملزم مچھلی کی تلاشی لی۔ دوران تلاشی ملزم سے تین ہینڈگرنیڈبرآمدکرکے ابتدائی تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ملزم کے خلاف تھانہ KIUمیں 6/7کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

Comments