جلسہ کاسن کر ن لیگ کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے،پیپلزپارٹی میڈیاسیل

 کشمیری وزیراعلی حفیظ الرحمن کو گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق سے کوئی سروکار نہیں صوبائی کابینہ کے وزاءکو بھی سی ایم نے اب تک اندھیرے میں رکھا ہے


صوبائی حکومت کے نااہل افراد کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی کی تحریک میں شامل ہو کر احتجاج کرنا چاہیں

گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر کوتاریخی عوامی جلسے کا سن کر ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اور ن لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کو سوائے دھوکے کچھ نہیں دیا ہے سی پیک جیسے اہم پروجیکٹ میں گلگت بلتستان کو صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نظر انداز کیا گیا ہے کشمیری وزیراعلی حفیظ الرحمن کو گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق سے کوئی سروکار نہیں صوبائی کابینہ کے وزاءکو بھی سی ایم نے اب تک اندھیرے میں رکھا ہے ڈپٹی سیپکر کے دورہ چین کے بعد صوبائی حکومت کے نااہل افراد کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی کی تحریک میں شامل ہو کر احتجاج کرنا چاہیں ۔یکم نومبر کو گلگت بلتستان کی باشعور قوم اپنے حقوق کے لئے پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کرینگے۔

Comments