شادی کی تقریب شدید لڑائی،فائرنگ سے ایک شخص زخمی
نعمت شاہ ولد رحمت شاہ ساکن حاتون نے طیش میں آکر بارہ بندوق سے فائر کردیا فائر کے نتیجے میں مخالف فریق کے سابق پولیس اہلکار غلام نبی ولد شیر ولی شدید زخمی ہوگیا
بارہ بور بندوق کی فائر سے غلام نبی نامی شخص کا سینہ چھلنی ہوا ہے ، سٹی تھانہ گاہکوچ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا ہے
غذر(نیوز رپورٹر)ضلعی ہیڈ کوارٹر کے نواحی گاﺅں حاتون میں شادی کی تقریب کے دوران دو فریقوں میں مسلح تصادم ، بارہ بور کی بندوق کی فائر سے سابق پولیس اہلکار غلام نبی شدید زخمی ۔ زخمی سابق پولیس اہلکار کو فوری طور پر آغاخان ہسپتال سنگل منتقل کردیا گیا ۔جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گاوں حاتون میں شادی کی تقریب کے دوران دو فریقین میں شدید لڑائی ہوئی ۔ لڑائی کے دوران نعمت شاہ ولد رحمت شاہ ساکن حاتون نے طیش میں آکر بارہ بندوق سے فائر کردیا فائر کے نتیجے میں مخالف فریق کے سابق پولیس اہلکار غلام نبی ولد شیر ولی شدید زخمی ہوگیا ۔ انہیں فوری طور پر زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ منتقل کردیا گیا اور بعد ازاں مزیدعلاج کے لئے آغاخان ہسپتال سنگل ریفر کردیا گیا جہاں پر آخری خبریں آنے تک زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ بارہ بور بندوق کی فائر سے غلام نبی نامی شخص کا سینہ چھلنی ہوا ہے ۔ سٹی تھانہ گاہکوچ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا ہے

Comments
Post a Comment