سوات سے داریل آنے والے چادروں سے بھری ڈاٹسن الٹ کر کھائی میں جاگری،ایک جاں بحق

گاڑی میں سوار دو مقامی نوجوانوں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالیا ہے


بدھ کے روز سہ پہر سوات سے شلٹر لے کر داریل آنے والی ڈیکسن گاڑی گیال کے مقام پر اچانک الٹ کر گہری کھائی میں جاگری

چلاس(جی بی نیوز)سوات سے داریل آنے والی سامان سے بھری ڈیکسن گاڑی داریل گیال کے مقام پر اُلٹ کر گہری کھائی میں جاگری ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز سہ پہر سوات سے شلٹر لے کر داریل آنے والی ڈیکسن گاڑی گیال کے مقام پر اچانک الٹ کر گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں ڈرائیور امیر احمد و لد فضل ربی ساکن ضلع شانگہ الپوری موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے ،جبکہ گاڑی میں سوار دو مقامی نوجوانوں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالیا ہے ۔حادثہ میں جاں بحق ڈرائیور کی نعش قریبی ہسپتال منتقل کرکے پوسمٹارٹم کے بعد ان کے آبائی گاوں روانہ کر دیا گیا ہے ۔

Comments