استورکے سیاسی افرادپرایف آئی آر قابل مذمت ہے،امجدایڈووکیٹ

پیپلز پارٹی استور کے راہنماءو سابق رکن اسمبلی مظفر ریلے نے ملاقات کی


 انتظامیہ ایسے ہتھکنڈے اختیار کرنے کے بجائے عوام کو سہولیات اور ان کے حقوق فراہم کریں

 گلگت(جی بی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ سے پیپلز پارٹی استور کے راہنماءو سابق رکن اسمبلی مظفر ریلے نے ملاقات کی۔ صوبائی صدر سے تنظیمی امور سمیت علاقے کے دیگر پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ استور مسائلستان بن چکا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے استور کے سیاسی افراد پر ایف آئی آر کا اندراج قابل مزمت ہے۔ حکومت اور انتظامیہ ایسے ہتھکنڈے اختیار کرنے کے بجائے عوام کو سہولیات اور ان کے حقوق فراہم کریں۔ عوام کے ساتھ زیادتی کسی صورت بر داشت نہیں کریں گے۔یکم نومبر کو استور کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں بھر پور شرکت کر کے جلسے کو کامیاب کروانے کا عزم ظاہر کیا۔ 

Comments