جوٹیال میں تحریک انصاف کے کارکنوں کاٹائرجلاکر شدید احتجاج،گونواز گو کے نعرے
کارکنوں کے گرفتاری کرنے پر سخت ردعمل،احتجاج جمعہ کے نماز کے بعد جوٹیال پی ٹی آئی سیکٹریٹ کے باہر مین روڈ میں کیا گیا
حکومت اگر ہمیں پر امن احتجاج کرنے روکا گیا یا ہمارے ساتھ کسی قسم کا چھیڑ چھاڑ کیا گیا تو ہم ان کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں،حشمت اللہ خان
آج کا یہ پر امن احتجاج اس بات کی متبادی ہے کہ اسلام آباد میں نہتے کارکنوں ، خواتین کو گرفتار کر نے پر ہم شدیدمزمت کرتے ہیں اور ہم انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،فاروق احمد
گلگت(عامر خان) پاکستان تحریک انصاف گلگت میں بھی سخت احتجاج روڈ بلاک ،ٹائیر جلاکر اسلام آباد میں کارکنوں کے گرفتاری کرنے پر سخت ردعمل،احتجاج جمعہ کے نماز کے بعد جوٹیال پی ٹی آئی سیکٹریٹ کے باہر مین روڈ میں کیا گیا۔اس موقع پر پولیس کے اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود تھے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مین روڈ پر ٹائیر جلائے اوراسلام آباد میں پارٹی کے کارکنوں کو گرفتار کر نے پرحکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کیا۔اس موقع پر سابق کنوینیئر پاکستان تحریک انصاف گلگت حشمت اللہ خان نے کیا کہ ہم عمران خان کے حکم سے روڈ پر نکلے ہیں اور پر امن احتجاج کر رہے ہیں، احتجاج ہمارا قانونی اور جمہوری حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سے لوٹا ہوا خزانہ واپس پاکستان لایا جائے ،سے حکومت اگر ہمیں پر امن احتجاج کرنے روکا گیا یا ہمارے ساتھ کسی قسم کا چھیڑ چھاڑ کیا گیا تو ہم ان کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔اس مو قع پر ضلع گلگت کے صدر فاروق احمد نے کارکنو ں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کا یہ پر امن احتجاج اس بات کی متبادی ہے کہ اسلام آباد میں نہتے کارکنوں ، خواتین کو گرفتار کر نے پر ہم شدیدمزمت کرتے ہیں اور ہم انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ہم پر امن احتجاج کر ہے ہیں کوئی قسم کی بد امنی پھیلانا نہیں چاہتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اہم صرف تلاشی مانگتے ہیں اگر نواز لیگ نے پاکستان کا خزا نہ نہیں لوٹا ہیں تو عوام کے سامنے تلا شی دے ۔انہوں نے کہا کہ تلاشی دینے سے انکار اور پولیس کے ذریعے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراسہ کر کے ہمارا مشن کو ناکام بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ۔

Comments
Post a Comment