وہ وقت دورنہیں جب دیامرکے طلبہ ہرمیدان میں سب سے آگے ہونگے،ڈی ڈی ایجوکیشن

طلباءکو دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ آج کا جدید دور مقابلے کا دور ہے


جلد ہی دیامر تعلیم یافتہ افراد کا مسکن کہلائے گا۔غریب طلباءکی مدد کے لئے بیگز اور کاپیاں دی ہیں،امیرخان

چلاس(جی بی نیوز) تھک دیورے مڈل سکول کے مستحق طلباءمیں سکول بیگز اور کاپیاں تقسیم ،سکول کے لئے پی ٹی سی ایل فون اور ہیلتھ کٹ فراہم کر دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر امیر خان نے مڈل سکول تھک دیورے کا اچانک دورہ کیا اور مستحق طلباءمیںسکول بیگ اور کاپیاں تقسیم کیں۔اس دوران انہوں نے طلباءکو دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ آج کا جدید دور مقابلے کا دور ہے اور معیاری تعلیم کے ذریعے سے ہی دنیا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔طلباءکا اوڑھنا بچھونا ہی تعلیم ہی ہو۔طلباءکے تعلیمی میدان میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔دیامر کے دورافتادہ علاقے میں تعلیم کی جانب رغبت خوش آئند اقدام ہے۔تھک دیورے کے طلباءوالدین اور اساتذہ کاڈسپلن اور بلڈنگ کی بہتر حفاظت اور تعلیمی بہتری کے لئے اقدام قابل ستائش ہے۔وہ وقت دور نہیں جب دیامر کے طلباءہی ہر میدان میں سب سے آگے ہونگے۔جلد ہی دیامر تعلیم یافتہ افراد کا مسکن کہلائے گا۔غریب طلباءکی مدد کے لئے بیگز اور کاپیاں دی ہیں۔تاکہ والدین پر مالی بوجھ کم سے کم ہو۔ڈی ڈی ای دیامر نے گزشتہ دنوں طلباءکی جانب سے چائینہ فرینڈ شپ ریلی کا پرتپاک استقبال کرنے پر سکول انتظامیہ اور طلباءکو خراج تحسین پیش کیا۔اور سکول کے طلباءمیں مٹھائی بھی تقسیم کروائی۔اسی اثناءمیں ڈی ڈی ای دیامر نے سکول کے لئے پی ٹی سی ایل فون اور ہیلتھ کٹ بھی فراہم کی۔انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلباءقوم کا مستقبل ہیں۔انکی بہتر تعلیم و تربیت کی جائے۔تاکہ ملک اور قوم کا مستقبل روشن ہو۔

Comments