حادثے کا شکار ہونے والے دونوں زخمیوں کو آ ایچ سی منتقل کرکے ابتدائی طبعی امداد دی گئی
چترال سے تعلق رکھنے والے زخمی کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے ڈی ایچ او ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا
نگر( اقبال راجوا ) ترقیاتی کام کے ذد میں آنے والے دکا ن مالک اور ساتھ کام کرنے والے مزدور چھت گرنے کی وجہ سے شدید زخمی،جبکہ بر ویلی دائیتر نالے میں لاپتہ ہونے والے حکیم نامی شخص کی لاش دریا ئے دائیتر سے نکال کر تدفین کی گئی ۔جبکہ آج صبح کام کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے دونوں زخمیوں کو RHCمنتقل کرکے ابتدائی طبعی امداد دی گئی ۔دونوں افراد پر پلر گرنے جانے کے سبب سر اور بازو شدید زخمی ہو گئے۔ چترال سے تعلق رکھنے والے زخمی کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے DHQ ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا آج صبح جب دونوں نے کام شروع کرتے ہیں دیواروں کے سیمنٹ بلاک علیٰحدہ کر رہے تھے کہ اچانک دونوں کے سر پر چھت کے لئے بنائی گئی آر سی سی بیم گر گئی اور دونوں کے سر اور بازو شدید زخمی ہو گئے کام مین مارکییٹ علمدار چوک کے نزددیک ہونے کی وجہ سے لوگوں نے دونوں افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ایمبولینس کو کال کیا گیا اور ابتدائی طبعی امداد کے لئے RHCچھلت منتقل کیا گیا جہاں سے چترال سے تعلق رکھنے والے مزدور کو ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا۔

Comments
Post a Comment