8منٹ سے زائد ٹریفک بلاک سینکڑوں گاڑیاں قطارمیں کھڑی،شہری بھی تماشا دیکھتے رہے
دوران جھگڑا ایک دوسروں کو کاٹنے لگے جس کے نتیجے میں ایک کتنے موقع پر ہی دم توڑاجبکہ دوسرا کتا شدیدزخمی ہوگیا
گلگت (جی بی نیوز) نسیم چوک کے قریب آوارہ کتوں کے دو گروپوں کا اچانک ایک دوسرے پر حملہ۔ ایک کتا جاں بحق جبکہ دوسرا کتاشدید زخمی۔ 8منٹ سے زائد ٹریفک بلاک سینکڑوں گاڑیاں قطارمیں کھڑی۔ شہری بھی تماشا دیکھتے رہے۔ پولیس کی مددسے ٹریفک کوبحال کیاگیا جبکہ مردہ کتے کو بلدیہ کی سوزوکی نے اٹھالیا ذرائع کے مطابق نسیم چوک چارباغ منڈی کے بالمقابل جمعہ کی شام تقریباً چار بجے کے قریب آوارہ کتوں کے دوگروپوں کے مابین نامعلوم وجوہات کی بناءپر اچانک جھگڑا شروع ہوا۔ دوران جھگڑا ایک دوسروں کو کاٹنے لگے جس کے نتیجے میں ایک کتنے موقع پر ہی دم توڑاجبکہ دوسرا کتا شدیدزخمی ہوگئے۔ جس باعث شہرکی ٹریفک تقریباً 8منٹ سے زائد بندرہی اور شہریوں سمیت ڈرائیور بھی اپنی گاڑیوں سے آخر تماشادیکھتے رہے۔ بعدازاں پولیس کی مددسے شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا اور مردہ کتے کو بلدیہ گلگت کی سوزوکی اٹھاکرلے گئی۔

Comments
Post a Comment