گاڑی کے ٹائر پھٹنے سے دھماکہ بھی ہوا اور گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی ، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا ہے
تحصیل چلاس کے حلقہ نمبر ایک سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے مجھے مخاطب کرکے گھر پر حملہ اور آگ لگانے کی دھمکی دی تھی،آفتاب عالم
چلاس (جی بی نیوز)ڈی ایس پی لیگل چلاس افتاب عالم کے گھر پر نامعلوم افراد کاحملہ گاڑی پر پٹرل چھڑک کر آگ لگا دیا گیا ۔ دیامر پولیس کے مطابق منگل کے روز رات کی تاریکی سے فائد اُٹھاتے دہشت گردوں نے ڈی ایس پی لیگل افتاب عالم کے گھر پر حملہ کرنے کے بعد ان کی زاتی گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،جس کے نتیجے میں گاڑی کے ٹائر پھٹنے سے دھماکہ بھی ہوا اور گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی ، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔دیامر پولیس نے واقعہ کے بعد متعد د مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دیا ہے ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل چلاس افتاب عالم نے کہا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی زاتی دشمنی نہیں ہے ،البتہ ایک دو روز پہلے تحصیل چلاس کے حلقہ نمبر 1سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے مجھے مخاطب کرکے گھر پر حملہ اور آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے دھمکی دینے والوں کو نامزد کر کے چلاس سٹی تھانہ میں درخواست دائر کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کی طرف سے نامزد ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Comments
Post a Comment