ہماری جدوجہدکامحورگلگت بلتستان ہے،ہم کسی کے آلہ کارنہیں،آفاق بالاور
میں آزادی کے مجاہد کا پوتا ہوں اور ہمارے آباواجداد نے انڈیا سے آزادی حاصل کی ہم انکے ایجنٹ کیسے بن سکتے ہیں
میں اس تنظیم میں ہوتے ہوئے بھی حمید خان سے اختلاف کرتا رہا جس کی وجہ سے مجھے تنظیم میں پسند بھی نہیں کیا جاتا تھا
میں نے اپنا بیان گلگت بلتستان کے تمام سول و فوجی افسران کو بھیج دیا ہے اب جب بھی انکو میری ضرورت پڑی تو میں پیش ہونے کو تیار ہوں
گلگت(پ ر) طالبعلم قوم پرست رہنماآفاق بالاور نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ عبدالحمید خان کا چہرہ ۱۱۰۲ میں بے نقاب کیا تھا لیکن حکومت نے تب نہ ہی تحقیقات کرائی اور نہ ہی میری بات کو سنجیدہ لیا جس کے باعث آجکا دن دیکھنے کو مل رہا ہے۔۱۱۰۲ کے بعد میرے اور حمید کے مابین تعلقات ٹھیک نہیں رہے بلکہ میں نے کئی بار انکے بارے میں جاننے کے لئے بلجیم میں مقیم کشمیری قوم پرستوں سے رابطے کیے لیکن کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔میں آزادی کے مجاہد کا پوتا ہوں اور ہمارے آباواجداد نے انڈیا سے آزادی حاصل کی ہم انکے ایجنٹ کیسے بن سکتے ہیں .؟ہماری جدوجہد کا محور گلگت بلتستان ہے ہم کسی کے آلہ کار نہیں اور سیاسی کارکنان پے غداری جیسے سنگین الزامات لگانا ریاست کے حق میں نہیں ہاں البتہ کوئی سیاسی کارکن کے روپ میں کسی دوسرے ملک کے ایجنڈے یا علاقے میں بد امنی پھلانے کی کوشش کر رہا ہے تو انکو سرعام پھانسی دینی چاہیے۔میں اس تنظیم میں ہوتے ہوئے بھی حمید خان سے اختلاف کرتا رہا جس کی وجہ سے مجھے تنظیم میں پسند بھی نہیں کیا جاتا تھا پروگرامات میں حمید کی تقاریر اور تصاویر لگانے پر پابندی بھی میں نے ہی لگائی اور انکے بیٹے مجید سے بھی ۵۱۰۲ میں اسی بات پر تکرار کرتا رہا ۔میں نے اپنا بیان گلگت بلتستان کے تمام سول و فوجی افسران کو بھیج دیا ہے اب جب بھی انکو میری ضرورت پڑی تو میں پیش ہونے کو تیار ہوں۔ ھم گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے لیکن کسی کا آلہ کار ےا تنخواہ دار بنکے نہیں بلکہ گلگت بلتستان کا بیٹا بنکے ۔

Comments
Post a Comment