اشفاق احمدمنگی پرقاتلانہ حملہ،پاک سرزمین پارٹی کاشدیدردعمل

 حملے میں زخمی ہونے والے اشفاق احمدمنگی کے بھائی کے لئے صحت یابی کے لئے خصوصی دعاکی گئی


 اللہ کے فضل وکرم سے وطن پرستوں کے قافلے کاحوصلہ K2، ہمالیہ سے بلند اور سمندرسے گہراہے

گلگت(پ ر) گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی گلگت بلتستان کاایک ہنگامی اجلاس پاکستان ہاﺅس گلگت بلتستان جوٹیال میں منعقدہوا۔ جس میں صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران عزیزالرحمن، جعفرحسین ،آفاق احمدمیر اور رحمت اللہ ودیگر عہدیداران وکارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءنے پاک سرزمین کے مرکزی وائس چیئرمین اشفاق احمدمنگی پرقاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کی اور حملے میں زخمی ہونے والے اشفاق احمدمنگی کے بھائی کے لئے صحت یابی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔ اجلاس کے شرکاءنے کہاکہ لندن میں بیٹھا دہشتگرداپنے کارندوں کے ذریعے وطن کے قافلے کاراستہ روکنے کی مذموم اور ناکام کوشش کررہاہے۔ لیکن اللہ کے فضل وکرم سے وطن پرستوں کے قافلے کاحوصلہ K2، ہمالیہ سے بلند اور سمندرسے گہراہے۔ اجلاس کے شرکاءنے آرمی چیف ، ڈی جی رینجرزاور کورکمانڈرزسے اپیل کیا کہ وہ دہشتگردوں کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادلانے میں اپنابھرپورکرداراداکرے۔

Comments