گلگت بلتستان میں ساتھ لاکھ اور بلتستان میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سیاح آئے

طلباءاور اساتذہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک اسسٹنٹ کمشنر خپلوکے منتظر رہے آخر کار ان کی آمد نہ ہونے پر نائب ناظم تعلیمات حاجی محمد ابراہیم نے ریلی کی قیادت کی


 ریلی تصور علی خان کی قیادت میں خپلو ہسپتال چوک پہنچی شرکاءکی کلی تعدادطلباءو اساتذہ تک ہی محدود رہی

گانگ چھے (اپواقبال ) محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صفائی مہم و آگاہی ریلی اور کارنر میٹنگ جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل و بلدیہ خپلو کے ایڈمنسٹریٹر نے اس قومی و صوبائی مہم میں حصہ نہیں لیا ہفتہ کے دن سرکاری اداروں میں تعطیل ہوتی ہے اس لئے ریلی کے لئے ملازمین دستیاب نہ ہونے کا عذر پیش کر دیا یوں بلدیہ کی صفائی مہم کا بوجھ صرف محکمہ تعلیم کے حکام اور ہائی سکول خپلو بالا و پائن کے طلباءکے کندھوں پر آن پڑا ریلی گورنمنٹ ماڈل سکول خپلو پائن سے وقت مقررہ سے تاخیر سے نکلی طلباءاور اساتذہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک اسسٹنٹ کمشنر خپلوکے منتظر رہے آخر کار ان کی آمد نہ ہونے پر نائب ناظم تعلیمات حاجی محمد ابراہیم نے ریلی کی قیادت کی جبکہ خپلو بالا سکول سے ریلی تصور علی خان کی قیادت میں خپلو ہسپتال چوک پہنچی شرکاءکی کلی تعدادطلباءو اساتذہ تک ہی محدود رہی طلباءنے بینرز و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شعور و آگہی کے لئے مختلف سلوگن نعرے اور احادیث درج تھے ساتھ ہی طلباءفلک شگاف نعرے بھی لگارہے تھے ہسپتال چوک پر دونوں ریلیوں کے پہنچنے پر منظر کارنر میٹنگ بن کر رہ گیا اس ریلی سے نائب ناظم تعلیمات حاجی محمد ابراہیم ضلع گانچھے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امام کائنات نے صفائی کو نصف ایمان قرارد یا ہے جبک باقی معاملات انسان کو خو د کرنا ہے اور 22 اکتوبر کو محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے صفائی مہم کا یوم قرار دیا ہے اور محکمہ تعلیم گانچھے ضلع بھر میں 147 سکولوں میں اس مہم آگاہی و شعور کو اجاگر کرنے میں اپنا کردارادا کر رہا ہے چونکہ بلتستان ایک خوب صورت خطہ ہے اور اس سال سرکاری ریکارڈ کے مطابق 7 لاکھ سیاح گلگت بلتستان میں اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار بلتستان ریجن میں سیاح آئے اور اگلے سال کے لئے اہداف سیاح 20 لاکھ سے تجاوز کر نے کا اندازہ لگا یا گیا ہے ان حالات میں اس جنت نظیرخطے کو صاف شفا ف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور یہ امر قابل تحسین ہے کہ محکمہ پولیس گانچھے نے اس مہم میں بھر پور طریقے سے محکمہ تعلیم کا ساتھ دیا ۔

Comments