بی این ایف ملک دشمن عناصر کا ٹولہ ہے ، اسلحہ جمع کرنا بہت بڑا سوال ہے اسماعیلی بوائے سکاؤٹس

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ ملک کے خلاف غدارانہ فعل میں ملوث تمام لوگوں کو پھانسی پر چڑایا جائے

پاکستان کی ازلی دشمن ہندوستان کے ساتھ ہاتھ ملانا اور ان کے ناپاک عزائم کو تکمیل دینا شہداکے خون کے ساتھ غداری کے مترادف ہے

یاسین (جی بی نیوز ) اسماعیلی بوائے سکاوٹس یاسین کے سکوٹس لیڈرسنگین جان نے کہا ہے کہ بی این ایف ملک دشمن عناصر کا ٹولہ ہے ۔عوام یاسین کا ان ملک دشمن عناصر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔یاسین جیسے پرامن علاقے میں اسلحہ جمع کرنا بہت بڑی سوال ہے ۔یاسین لالک جان نشان حیدراور دیگرسینکڑوں شہداکی سرزمین ہیے ۔عوام یاسین لالک جان شہید کے وارث ہے ۔ عوام یاسین کاملک کے ساتھ کھلوارکرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں رینگے ۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ ملک کے خلاف غدارانہ فعل میں ملوث تمام لوگوں کو پھانسی پر چڑایا جائے ۔ یاسین کے محب الوطن عوام ایسے لوگوں کو اپنے پاک سرزمین پر کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا ہے ۔پاکستان کی ازلی دشمن ہندوستان کے ساتھ ہاتھ ملانا اور ان کے ناپاک عزائم کو تکمیل دینا شہداکے خون کے ساتھ غداری کے مترادف ہے ۔

Comments