خاتون کی قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کو عدالت نے باعزت بری کردیا

 ملزم کریم اللہ و غیرہ ساکن داریل کو 2013میں اقدام قتل کے جرم میں داریل پولیس نے گرفتار کرکے جوڈیشل کیاتھا


فاضل عدالت نے مستغیث کے گواہان کی طرف سے ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے کے سبب باعزت بری کر دیا

چلاس(جی بی نیوز) اقدام قتل کے جرم میں گرفتار کریم اللہ وغیرہ کو مستغیث کے گواہوں کی طرف سے ناکافی ثبوت کے باعث ایڈیشنل سیشن جج چلاس کی عدالت نے باعزت بری کر دیا ۔ ملزم کریم اللہ و غیرہ ساکن داریل کو 2013میں اقدام قتل کے جرم میں داریل پولیس نے گرفتار کرکے جوڈیشل کیاتھا ،جیسے آج مورخہ 17اکتوبر2016کو ایڈیشنل سیشن جج چلاس کی فاضل عدالت نے مستغیث کے گواہان کی طرف سے ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے کے سبب باعزت بری کر دیا ہے۔عدالت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں ایڈیشنل سیشن جج لقمان حکیم نے واضح کیا ہے کہ ملزم کو مستغیث کے گواہان کی طرف سے ناکافی ثبوت پر بری کیا گیا ہے ۔

Comments