کوئی مشکوک سرگرمی نظرآئے توبروقت اطلاع دیں،آئی جی پی

کوئی مشکوک سرگرمی نظرآئے توبروقت اطلاع دیں،آئی جی پی


تنہا پولیس یا دیگر فورسز کچھ نہیں کرسکتیں بلکہ عوام الناس کا تعاون بھی ضروری ہے،تقریب سے خطاب

شہداءکی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئی تقریب میں آعلیٰ پولیس آفیسران اور جوانوں نے بھر پور شرکت کی

گلگت(جی بی نیوز)بُزدل ہشت گرد فورسز پر حملوں کے زریعے فورسز کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی فورسزوطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھیکنے کے لئے ہر طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ کوارٹر ملک انعام الرحمٰن نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔اُنہوں نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو مغموم کردیا ہے لیکن پاکستان پولیس کے اہلکار واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ بُزدل دہشت گرد اس طرح کی کاروائیوں سے ہمارے عزم و استقلال کو کمزور نہیں کرسکتے بلکہ پولیس کا ہر اہلکار دھرتی ماں سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے پُر عزم ہے اوریہ عہد کرتے ہیں کہ شہداءکوئٹہ سمیت پاکستان پولیس کے دیگر شہداءکے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے ۔ڈی آئی جی ملک انعام الرحمٰن نے پولیس اہلکاروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہمیں اپنی زمہ داریوںکو احسن طریقے سے انجام دینا ہوگا اور دہشت گردی کے ان واقعات سے سبق لیتے ہوئے ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی سے نمٹنے اور وطن عزیز کو دہشت گردی کے اس ناسور سے پاک کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔ اُنہوں نے میڈیا کے توسط سے عوام الناس سے اپیل کیا کہ تنہا پولیس یا دیگر فورسز کچھ نہیں کرسکتیں بلکہ عوام الناس کا تعاون بھی ضروری ہے اس سلسلے میں عوام الناس کو اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور کوئی مشکوک شخص یا کوئی مشکوک سرگرمی نظر آئے تو بروقت پولیس کو اطلاع دیں ۔تقریب میں پولیس لائن کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور بعد ازاں شہداءکی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئی تقریب میں آعلیٰ پولیس آفیسران اور جوانوں نے بھر پور شرکت کی۔ 

Comments